پرتھ،کرک اگین رپورٹ
سپر 12 کے دوسرے میچ میں انگلینڈ کو انجانا خوف،مدمقابل کچھ بھی کرسکتے۔آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کے سپر کی وسل جب بج چکی ہوگی،آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میچ کا نتیجہ بھی سامنے ہوگا تو اس کے ٹھیک چند منٹ بعد پرتھ میں ایک اور میچ کا ٹاس ہوگا۔یہ میچ انگلینڈ اور افغانستان کھیلیں گے۔اتفاق سے 22 اکتوبر ہفتہ کو یہ دوسرا میچ ایسا ہوگا جو کہ گروپ 1 کا ہوگا،اس سے قبل سڈنی مین اسی گروپ کا ایک میچ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کھیل چکے ہونگے۔
افغان اسپنرز پرتھ میں کتنے متاثر ہونگے،بس یہ بات دیکھنے کی ہوگی،ورنہ اسپن،پیسرز اور مختلف ثقافت کی حامل اس ٹیم کا کمبی نیشن انگلینڈ کو شاید زیادہ پریشان نہ کرے۔پرتھ کی سپورٹنگ وکٹ ضرور ہے لیکن منتظمین نے بیٹنگ پچ تیار کی ہے۔رنز ابل سکتے ہیں۔
ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کے سپر 12 میچزکا اپ ڈیٹ شیڈول
افغانستان ٹیم کے اوپنر رحمان اللہ گرباز فٹ ہوگئے ہیں۔اس نے انگلینڈ کے خلاف کل ملا کر 2 میچز کھیلے ہیں اور یہ دونوں ٹی 20 ورلڈکپ کے تھے۔2012 میں پہلی بار اور 2016 میں آخری بار۔6 سال قبل کے بھارتی سرزمین پر ہوئے کائونٹر میں انگلینڈ کو جیتتے پسینہ آگیا تھا۔بمشکل 15 رنزسے فتح ممکن ہوئی تھی۔سپر 12 کے دوسرے میچ میں انگلینڈ کو انجانا خوف،مدمقابل کچھ بھی کرسکتے ہیں،اس لئے کہ محمد نبی کی کپتانی میں کھیلنے والی ٹیم کے نامور پلیئرز کئی سالوں سے آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ کھیل رہے ہیں۔
انگلینڈ کے لئے ریس ٹوپلی کی انجری بڑا نقصان ہے۔کرس واکس کی شرکت بھی مشکوک ہے۔انگلش ٹیم کے لئے بھی مسائل ہیں
انگلینڈ اور افغناستان کا یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگا۔
ٹی 20 ورلڈکپ سپر12 کا آغاز،آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ مقابل،بارش کا امکان