ٹی 20 ورلڈکپ میں آج آدھی رات کو انگلینڈ کا میچ،سپر 8 کا مشکل سفر شروع
نارتھ سائونڈ،کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ورلڈکپ میں آج آدھی رات کو انگلینڈ کا میچ،سپر 8 کا مشکل سفر شروع۔انگلینڈ اور عمان کا پہلا انٹرنیشنل مقابلہ۔آج رات 13 جون کے آغاز میں پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بجے یہ مقابلہ ہوگا۔انگلینڈ کے لئے 3 مرحلے ہیں۔پہلا مرحلہ آسان ہے۔گروپ بی میں یہ اس کا تیسرا میچ ہوگا۔فتح اور وہ بھی اچھے نیٹ رن ریٹ کے ساتھ اسے ریس میں رکھے گی۔
ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کا آج کا میچ،بنگلہ دیش کو نیدرلینڈز کا چیلنج،مقابلہ کیسے اہم
نارتھ سائونڈ کی پچ پر اب تک میچز یکطرفہ رہے ہیں۔انگلینڈ اس کا بھرپور فائدہ اٹھاکر 40 اوورز کا میچ شاید 25سے 28 اوورز میں ختم کرے۔
انگلینڈ کی اپ سیٹ شکست اسے لندن بھیج دے گی۔گروپ بی سے آسٹریلیا پہلے ہی سپر 8 میں ہے،یہاں سکاٹ لینڈ تگڑا امیدوار ہے۔
ٹی 20 ورلڈکپ 2024،سپر 8 کیلئے 4 ٹیمیں کنفرم،مزید 4 کون سی،فیورٹ کون،ہر ایک کاجائزہ