بھارت نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار کیا ہے تو پاکستان نے امیدیں رکھی ہیں کہ کم سے کم بھارتی کپتان روہت شرما آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل پاکستان ہونگے اور کپتانوں کی تقریب میں شرکت کریں گے لیکن اس کا بھی فی الحال کوئی امکان نہیں اور اب ایک نیا پھڈا شروع ہوگیا ہے۔بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے تیار کی جانے والی شرٹس یا کورٹ پر میزبان ملک پاکستان والی شرٹ پہننے سے انکار کردیاہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق پی سی بی کے ایک عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ بھارت آئی سی سی کی ایک دیرینہ روایت کو توڑتے ہوئے میزبان ملک کا نام اپنی جرسیوں پر نہیں چاہتا ہے۔پی سی بی کے عہدیدار نے بی سی سی آئی پر کرکٹ کی سیاست کرنے کا الزام لگایا، بھارت کے پاکستان میں کھیلنے سے انکار اور افتتاحی تقریب میں کپتان روہت شرما کو نہ بھیجنے کے فیصلے کو اجاگر کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئی سی سی اس معاملے میں مداخلت کرے گی اور پاکستان کی حمایت کرے گی۔
پی سی بی عہدیدار کے مطابق بی سی سی آئی سیاست کو کرکٹ میں لا رہا ہے، جو کہ کھیل کے لیے بالکل بھی اچھا نہیں ہے۔ انہوں نے پاکستان کا سفر کرنے سے انکار کر دیا، وہ اپنے کپتان کو افتتاحی تقریب کے لیے (پاکستان) نہیں بھیجنا چاہتے، اب اطلاعات ہیں کہ نہیں چاہتے کہ میزبان ملک (پاکستان) کا نام ان کی جرسی پر چھا جائے۔ ہمیں یقین ہے کہ عالمی گورننگ باڈی (آئی سی سی) ایسا نہیں ہونے دے گی اور پاکستان کی حمایت کرے گی۔”
روہت شرما کی قیادت میں بھارت آئندہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے اپنی مہم کا آغاز 20 فروری کو کرے گا، جہاں اس کا مقابلہ پڑوسی ملک بنگلہ دیش سے ہوگا۔۔ بھارت کے گروپ مرحلے کے میچوں میں 23 فروری کو پاکستان کے ساتھ مقابلہ شامل ہے، اس کے بعد 2 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف اس کا آخری گروپ میچ ہوگا۔