| | |

بھارت بمقابلہ ویسٹ انڈیز،مارو یامرجائو میچ میں کیا ہوا،تیسرے مقابلے کا احوال

پرویڈنس،کرک اگین رپورٹ

بھارت بمقابلہ ویسٹ انڈیز،مارو یامرجائو میچ میں کیا ہوا،تیسرے مقابلے کا احوال۔دو میچز میں شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم 5 میچزکی ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ میں ڈو آر ڈائی کے ساتھ اتری تھی۔شکست کا مطلب ہوتا،سیریز گئی،فتح کا مطلب کہ واپسی باقی۔

کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ بھارت نے واپسی کرلی ہے۔تیسرے ٹی 20  انٹرنیشنل میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیزکو بڑی آسانی کے ساتھ7  وکٹ سے ہرادیا۔اہم بات یہ تھی کہ اس میچ کا ہدف گزشتہ میچز سے بڑا تھا،جہاں بھارت پہلے ناکام تھا۔

پاکستانی بائولرکانام لیا تو،روہت شرما کی چالاکی پکڑی گئی،اصل وجہ سامنے آگئی

ویسٹ انڈیز نے 5 وکٹ پر 159 اسکور بنائے۔برینڈن کنگ نے 42 اور رومین پاول نے 40 کی اننگزکھیلیں۔کلدیپ یادیو نے 28 رنزکے عوض 3 وکٹیں لیں۔

جواب میں بھارتی ٹیم  نے ہدف18 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔الزاری جوزف نے 25 رنزکے عوض 2 وکٹیں لیں۔

سوریا کمار یادیو نے کلاس اور کمال جارحیت سے بھرپور اننگ کھیلی۔انہوں نے 44 بالز پر 83 اسکور بناکر میچ ہی ختم کردیا۔4 چھکے اور 10 چوکے اننگ کاخاصہ تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *