ممبئی،کرک اگین رپورٹ۔بھارت کو پہلی شکست،پسپائی،چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی لوگو شرٹس پر لگانے کا اعلان۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کو پہلی بڑی شکست۔پاکستان کے سخت موقف کے سامنے پسپا۔چیمپئنز ٹرافی پر پاکستان کے نام کا لوگو لگانے کا اعلان کردیا ہے۔
بی سی سی آئی نے تصدیق کی ہے کہ بھارتی جرسی پر آئی سی سی کا آفیشل لوگو ہوگا، جس میں پاکستان کا نشان بھی شامل ہے۔ بھارتی جرسی اور چیمپئنز ٹرافی کے لوگو پر تنازعہ کو ختم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیواجیت سائکیا نے کہا ہے کہ ہم آئی سی سی کی ہدایات پر عمل کریں گے۔ نشاندہی کی گئی کہ آئی سی سی کے آفیشل لوگو کے نیچے پاکستان ہے۔
چیمپئنز ٹرافی،پاکستان کانام نہ لکھنے کے بھارتی فیصلے پر آئی سی سی کا رد عمل آگیا،کیا جواب دیا
سائکیا نے یہ دہرایا کہ ہم آئی سی سی کی ہدایت پر عمل کریں گے۔ سائکیا کے اس دعوے سے بھارت کی جانب سے آفیشل لوگو پر اعتراض درج کرنے پر ہنگامہ ختم ہو گیا ہے۔ ٹیم پاکستان کا سفر نہیں کرے گی۔ پاکستان چیمپئنز ٹرافی کے نامزد میزبان ہے۔ جو 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلی جائے گی۔ بھارتی ٹیم دبئی میں اپنے میچز کھیلے گی۔
بھارت کاچیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے میزبان پاکستان والی شرٹ پہننے سے انکار