| | | |

آئی پی ایل 2023 فائنل آج،بارش کی صورت میں کیا ہوگا،دھونی کےپاس کیسا موقع

احمد آباد،کرک اگین رپورٹ

آئی پی ایل 2023 فائنل آج،بارش کی صورت میں کیا ہوگا،دھونی کےپاس کیسا موقع۔آئی پی ایل 2023 کا فائنل آج نریندا مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔دفاعی چیمپئن گجرات ٹائنٹنز اور متعدد بار ک چیمپئن چنائی سپرکنگز کا ٹکرائو ہوگا۔

کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ احمد آباد میں اتوار 28 مئی کو شام کے وقت بارش کی پیش گوئی ہے اور میچ ایک سے زائد بار متاثر ہوسکتا ہے۔ایسے میں کرکٹ فینز کےلئے ضروری ہے کہ وہ جان لیں کیا ہوگا۔پہلی کوشش تو یہ ہوگی کہ  مکمل اوورز کا کھیل ہو،کٹ ٹائم بڑھاکر رات 12 بجکر 26 منٹ اور ایک صورت میں 1 بجکر 20 منٹ تک ہوسکتا ہے۔کم سے کم دونوں اننگز کا 5 ،5 اوورز کا ہونا ضروری ہے۔فرض کریں کہ اس کی نوبت نہ آئی اور میچ بارش کی وجہ سے ایسارکا کہ پھر ممکن نہ ہوسکا،تو اگلاروز 29 مئی ریزرو ڈے ہوگا۔اس روز میچ وہاں سے ہی شروع ہوگا،جہاں گزشتہ روز ختم ہوا ہوگا۔ایک صورت میں نئےسرے کی بات ہوسکتی ہے کہ آج ٹاس ہو لیکن پھرایک بال بھی نہ ڈالی جاسکے تو پھر اگلے روز ٹاس بھی نیا ہوگا اور ٹیموں کی پلیئنگ الیون تبدیل ہوسکے گی۔دونوں روز میچ نہ ہوسکا تو ٹاپ ون گجرات ٹائٹنز آئی پی ایل 2023 کے چیمپئن بن جائیں گے۔ایسا ہوا تو دوسری بار یہ ونر ہونگے۔

ایشیا کپ 2023 کے فیصلہ کی تاریخ آگئی،اعلان مودی اسٹیڈیم سے ہوگا

تازہ ترین کرکٹ خبر یہ ہے کہ گجرات ٹائنٹنز نے اگر چہ پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ ٹیم کے ساتھ فنش کیا تھا لیکن اسے اسی آئی پی ایل 2023 کے پہلے پلے آف میں چنائی سپر کنگز سے شکست ہوچکی ہے،جب ٹیم 172 رنزکے جواب میں صرف 157 اسکور کرسکی تھی۔یہ اب تک کے 4 باہمی مقابلوں میں گجرات کے خلاف چنائی کی پہلی جیت بھی تھی۔

شبمنان گل ہر ایک کی توجہ کا مرکز ہونگے۔وہ 3 سنچریز کرچکے،چوتھی سنچری کے ساتھ ویرات کوہلی کا ایک ایونٹ میں 4 سنچریز کا ریکارڈ برابر کریں گے،ساتھ میں ایونٹ میں زیادہ اسکور کا بھی نیا ریکارڈ ہوسکے گا۔

احمد آباد میں بارش کی پیش گوئی ہے۔ایم ایس دھونی کیریئر کے اضافی دنوں کا مزا لے رہے ہیں،جیتنے کے لئے بہت بے چین ہونگے،فیورٹ گجرات ٹائٹنز ہیں لیکن ایم ایس دھونی کپتانی کے اعلی اور بڑے تجربہ کے باعث  ایسی چالیں چل سکتے ہیں کہ ٹائٹنز گھیرے میں آجائیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *