| | | |

آئی پی ایل 2023 فائنل بارش کی نذر،اب پیر کو کھیلاجائےگا

احمد آباد،کرک اگین رپورٹ

آئی پی ایل 2023 فائنل بارش کی نذر،اب کل کھیلاجائےگا،کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ آئی پی ایل 2023 کا فائنل ایک روز کیلئے موخر ہوگیا۔احمد آباد میں ہونے والی مسلسل بارش نے امپائرز اور منتظمین کیلئے کوئی موقع نہیں چھوڑا۔یوں لیگ کا فائنل اب کل پیر 29 مئی 2023 کو متبادل کے دن ہوگا۔

چنائی سپرکنگز اور گجرات ٹائٹنز فائنلسٹ ٹیمیں ہیں۔میدان میں ایک لاکھ 20 ہزار تماشائی موجود تھے لیکن  وہ بھی مایوس ہوئے۔بھارتی کرکٹ  بورڈ اور آئی پی ایل انتظامیہ کی کوشش تھی کہ 10 اوورز حتیٰ کہ 5 اوورز کا کھیل ممکن ہوجائے،اس کے لئے بھارت کے مقامی وقت کے مطابق رات ایک بجکر 26 منٹ تک کاوقت رکھاگیا تھا۔

آئی پی ایل 2023 فائنل آج،بارش کی صورت میں کیا ہوگا،دھونی کےپاس کیسا موقع

کل پیر 29 مئی کو بھی بارش کی پیش گوئی ہے لیکن قوی امکان ہے کہ موسم میچ کی تکمیل کی اجازت دے دے گا،اگر 5 اوورز فی اننگز تک بھی یہ ممکن نہ ہوا توپھرگجرات ٹائٹنز ٹیبل ٹاپر ہونے کے باعث چیمپئن کہلائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *