| | | |

آئی پی ایل 2023،شاہ رخ کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرزکی ڈرامائی جیت

حیدر آباد دکن،کرک اگین رپورٹ

Image by BCCI

آئی پی ایل 2023،شاہ رخ کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرزکی ڈرامائی جیت۔آئی پی ایل 2023 کے ہنگامہ خیز میچ میں سنسنی خیزی رہی۔کم اسکور کے باوجود جمعرات کا میچ دلچسپ تھا۔لائیو کرکٹ کے لئے میڈیا اور سوشل میڈیا پر بہت بہائو تھا۔بریکنگ نیوز بھی خوب رہی ہیں۔کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سنسنی خیزمقابلہ کے بعد سن رائزرز حیدرآباد کو 5 رنز سے شکست دے دی۔

پہلے کھیل کر کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 9 وکٹ پر 171 اسکور کئے۔جیسن رائے 20 کرسکے۔رنکو سنگھ نے سب سے زیادہ 46 رنزبنائے۔نتارنجن اور مارکو جانسن نے2،2 وکٹیں لیں۔

جواب میں سن رائزرز حیدرآباد ایک موقع پر 4 وکٹ 54 رنزپر کھوچکا تھا،یہاں کپتان  ایڈن مارکرم نے 41 اورہنرک کلاسین نے 36  اورتریپاتھی نے 20 کے ساتھ حالات سنبھالے۔آخری اوور میں 9 رنز درکار تھے۔سیٹ بیٹر عبد الصمد موجود تھے۔وہ 21 رنزبناکر گئے تو اب ٹیم 3 بالز پر7 رنزکی دوری پرتھی۔8 ویں وکٹ گرگئی تھی۔پھر 2 بالز پر 7 رنز۔آخری بال پر چھکا رہ گیا تھا۔پھر بال ضائع گئی۔یوں شاہ رخ خان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سن رائزرز حیدرآباد کو 5 رنز سے شکست دے دی۔ٹیم 8 وکٹ پر 166 اسکور تک ہی محدود ہوگئی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *