اسلام آباد۔کرک اگین رپورٹ ۔ کرکٹ استعمال ہو رہی ہے یا کرکٹرز ۔شاہین شاہ آفریدی کی ویڈیو نے کرکٹ فینز کو ہلا کر رکھ دیا۔کرکٹ بریکنگ نیوز، کرکٹ کی تازہ ترین اور کرکٹ کی اپڈیٹ۔
کرکٹ بریکنگ نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹی 20 کپتان اور فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی ایک حالیہ ملاقات اور ویڈیو نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، جسے شائقین کرکٹ کی جانب سے کرکٹ کی تازہ ترین خبر کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اس کرکٹ اپڈیٹ نے ایسے وقت میں سب کو حیران کر دیا ہے جب ملک کی سیاسی صورتحال، بالخصوص خیبر پختونخوا (کے پی کے) کے حالات کافی کشیدہ ہیں۔
پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے ناکام ترین کپتانوں میں شمار کیے جانے والے اور اپنی تیز باؤلنگ (پیس) میں مسلسل گرتی ہوئی فارم کی وجہ سے پہچان کھوتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کی وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ سے ملاقات پر کئی سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔ یہ ملاقات ان حالات میں ہوئی جب ملک میں بہت کچھ اور چل رہا ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا موجودہ سنگین صورتحال میں یہ ملاقات اتنی ضروری تھی؟ اگر یہ ملاقات ناگزیر تھی، تو شاہین شاہ آفریدی کو وقت اور حالات کی نزاکت کا احساس کرنا چاہیے تھا۔
دوسری جانب ان کے سسر اور سابق کپتان شاہد آفریدی کے بارے میں یہ دعوے کیے جا رہے ہیں کہ وہ آنے والے وقت میں خیبر پختونخوا (کے پی کے) میں اپنا کوئی مخصوص کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔
ان تمام دعوؤں کے بیچ، جبکہ پاکستان اور خاص طور پر کے پی کے کے حالات انتہائی خراب ہیں، شاہین آفریدی کی اس ملاقات کی ویڈیو کا سامنے آنا حیران کن ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان کرکٹ کو مخصوص مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے یا پھر کرکٹرز خود جانتے بوجھتے ہوئے آنکھیں بند کر کے استعمال ہو رہے ہیں۔
اس سنگین صورتحال اور سوال کا حتمی جواب ہم کرکٹ فینز کے فیصلے پر چھوڑتے ہیں۔
