| | | | | | |

اسلام آباد،انگلش کھلاڑیوں کا کیسااستقبال،ہوٹل میں عزت افزائی،سکیورٹی

اسلام آباد،کرک اگین رپورٹ

انگلش کرکٹ ٹیم جب علی الصبح اسلام آباد پہنچی تو اس کی ابتدائی نیوز کرک اگین نے فوری  بریک کی تھی لیکن اس کے بعد پی سی بی نے کچھ فوٹیج جاری کی ہیں کہ 17 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کے لئے آنے والی ٹیم کا استقبال کیسا ہوا۔

ایئرپورٹ سے ہوٹل اور پھر ہوٹل میں کھلاڑیوں کا کیسا ریڈ کارپٹ استقبال ہوا ہے۔پی سی بی کے مطابق انگلش کھلاڑیوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے۔گفٹ بھی تھے۔جگہ جگہ سکیورٹی ٹیمیں تھیں۔ہوٹل میں بھرپور استقبال ہوا۔کھلاڑیوں کو صدارتی سکیورٹی میں لایا گیا اور ہوٹل میں بھی وہ اسی سکیورٹی میں موجود ہیں۔

خدشات ختم،تاریخی لمحات،انگلینڈ کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 میچزکی سیریز کا پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔3 میچزکی سیریز پاکستان کے لئے نہایت اہم ہے۔انگلش ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل ریس سے آئوٹ ہے لیکن پاکستان ان 4 ٹیموں میں تاحال موجود ہے،جس کےپاس فائنل کے امکانات موجود ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *