جوئے روٹ کی ایک ہی ٹیسٹ میں دوسری سنچری،لارڈز میں نئے ریکارڈز،سری لنکا شکست کے دہانے پر
لندن،کرک اگین رپورٹ
جوئے روٹ کی ایک ہی ٹیسٹ میں دوسری سنچری،لارڈز میں نئے ریکارڈز،سری لنکا شکست کے دہانے پر۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ لارڈز ٹیسٹ 2024 جوئے روٹ کیلئے ریکارڈ بک بن گیا۔سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز انہوں نے اس میچ میں اپنی دوسری سنچری جڑدی۔پہلی اننگ میں بھی جوئے روٹ نے سنچری کی تھی۔جوئے روٹ کی انگلینڈ کیلئے ریکارڈ 34 ویں ٹیسٹ سنچری تھی۔یوں وہ ایلسٹر کک کی 33 سنچریوں کو کراس کرکے انگلینڈ کیلئے زیادہ ٹیسٹ سنچریز بنانے والے بیٹر بن گئے۔
یہی نہیں بلکہ آل ٹائم ٹیسٹ بک میں ان کا کچھ بیٹرزکے ساتھ چھٹا نمبر ہوگیا ہے۔بھارت کے سچن ٹنڈولکر 51 اور جاک کیلس 45 کے بعد رکی پونٹنگ 41 اور سنگا کار 38 اور راہول ڈریوڈ 36 سنچریز کے ساتھ ان سے آگے ہیں جب کہ سنیل گاواسکر،برائن لارا،مہیلا جے وردھنے اور یونس خان کے ساتھ مشترکہ طور پر 34 ٹیسٹ سنچریز کےچھٹے نمبر پر ہیں۔
لارڈز میں جے روٹ سب سے زیادہ 7 سنچریز بنانے والے بیٹر بن گئے ہیں۔انگلینڈ کے کسی بھی بیٹر کی ایک مقام پر زیادہ سنچریز۔لارڈز میں ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریز کرنے والے جوئے روٹ دنیا کے چوتھے بیٹر بن گئے۔جارج ہیڈلے،گراہم گوچ،مائیکل وان اورجوئے روٹ نے کارنامہ سرانجام دیا۔
جوئےروٹ بھی ٹیسٹ میں بطور فیلڈر 200 کیچ مکمل کرنے والے چوتھے کھلاڑی بن گئے، ڈریوڈ (210)، جے وردھنے (205) اور کیلس (200) کے بعد روٹ کا نمبر لگ گیا ہے۔
انگلینڈ کی ٹیم لارڈز میں اپنی دوسری باری میں 251 رنزبناکر آئوٹ ہوئی۔جوئے روٹ نے103 رنزبنائے۔سری لنکا کو جیت کیلئے 483 رنزکا ہدف ملا ہے۔اس نے 2 وکٹ پر 53 رنزبنائے ہیں اور اسے مزید430 رنز بنانے ہیں۔