| | | | |

کاکول ٹریننگ محض فسانہ،نیوزی لینڈ سی کلاس نے پاکستان کے جوانوں کوپھر ہرادیا،فین کو رلادیا

لاہور،کرک اگین رپورٹ

کاکول ٹریننگ محض فسانہ،نیوزی لینڈ سی کلاس نے پاکستان کے جوانوں کوپھر ہرادیا،فین کو رلادیا۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ نیوزی لینڈ کی سی کلاس ٹیم نے پاکستان کو آئوٹ کلاس کردیا،صف اول کی بنی ٹیم کو 5 میچزکی سیریز کے چوتھے میچ میں بھی شکست۔یوں مسلسل 2 ناکامیوں کے بعد کیویز نے سیریز بچالی ہے اور ناقابل شکست ہوگئے ہیں۔اب 5 واں میچ ہارے بھی تو سیریز 2-2 سے برابری پر ختم ہوگی،جیتے یا بے نتیجہ میچ رہا تو سیریز بھی لے اڑیں گے۔پاکستان ٹیم نے فینز کو رلادیا ہے۔کاکول کی ٹریننگ کے پول کھل گئے۔ایک سے بڑھ کر ایک فسانہ بنا،ایک سے بڑھ کر ایک کریکٹر سامنے آیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بابر اعظم نے 5 تبدیلیوں کے ساتھ ٹاس جیتا،مرضی سے پہلے  بائولنگ کا اعلان کیا۔نیوزی لینڈ نے 7 وکٹ پر 178 رنزبنائے۔ٹم رابنسن نے 51 رنزبنائے۔عباس آفریدی نے 20 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔

جواب میں پاکستانی اننگ کا آغاز غیر مستحکم تھا۔کپتان بابر اعظم 5 اور صائم ایوب 20 کرسکے۔عثمان خان 16 اور شاداب خان 7 ہی کرسکے۔واپسی کرنے والے فخرزمان اورافتخار احمد نے 5 ویں وکٹ پر 59 رنزجوڑ کر مجموعہ 138 تک کردیا،جہاں ضرورت تھی،وہاں پہلے افتخار احمد 23 اور پھر فخرزمان 61 رنزکے ساتھ پویلین لوٹ گئے۔

آخری اوور میں میزبان پاکستان کو جیت کیلئے 18 رنزدرکار تھے اور عماد وسیم اور اسامہ میر موجود تھے۔اسامہ نے چوکے سے کھاتہ اور اوور کھولا۔اگلی بال پر جمی نیشم کے ہاتھوں اسامہ 4 کے ساتھ کلین بولڈ ہوگئے۔آخری بال پر 6 رنزدرکار تھے لیکن عماد وسیم کی پی ایس ایل ہوا نکجل گئی۔پاکستان 8 وکٹ پر 174 رنزتک جاسکا،نیوزی لینڈ 4 رنز سے جیت گیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *