| | | | |

پاکستان پھر سیریز سے ہاتھ دھوبیٹھا،بابر اعظم کا بھونڈاجواز،سیاست اور مداخلت عروج پر

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پاکستان پھر سیریز سے ہاتھ دھوبیٹھا،بابر اعظم کا بھونڈاجواز،سیاست اور مداخلت عروج پر۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آخری میچ سے قبل نیوزی لینڈ کے خلاف ایک بار پھر ٹی 20 سیریز جیتنے میں ناکام ہوگئی ہے اور اب تو شکست کے خطرات ہیں۔5 میچزکی سیریز کا ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔2 نیوزی لینڈ جیتا ہے اور ایک میں پاکستان کامیاب ہوسکا۔یوں پاکستان زیادہ سے زیادہ اگلا میچ جیت کر سیریز برابر تو کرسکتا ہے لیکن جیت نہیں سکے گا۔یہ الگ بات ہے کہ کیویز کی دوسرے درجہ کی ٹیم سیریز بھی جیت جائے۔

کاکول ٹریننگ محض فسانہ،نیوزی لینڈ سی کلاس نے پاکستان کے جوانوں کوپھر ہرادیا،فین کو رلادیا

بابر اعظم نے لاہور میں 4 رنزکی شکست کے بعد ملبہ بیٹنگ لائن پر ڈالا ہے اور عذر یہ پیش کیا ہے کہ ہم مختلف کمبی نیشن کے ساتھ ٹی 20 ورلڈکپ کی تیاری میں ہیں۔سوال یہ ہے کہ پاکستان ٹاپ صف اول کے پلیئرز کے ساتھ معمولی تبدیلیاں کرتا ہے اور میچ کھیلتا ہے لیکن وہ مخالف ٹیم کے ٹاپ صف اول کے 12 پلیئرز سے عاری ایک سی کلاس ٹیم سے ہارجاتا ہے تو اس کنڈیشن میں بھی بد تر ٹیم کون سی ہوئی،یہ عذر مسترد ہی کیاجائے گا۔

یو اے ای سے لائے جانے والے عثمان خان مسلسل 3 میچز سے ناکام ہوگئے۔اوپننگ جوڑی تبدیل کردی،ناکامی مقدر بنی۔شاہین آفریدی آج باہر بیٹھے اور شکست کے بعد سیخ پاتھے۔

پاکستانی ٹیم بائولنگ اور بیٹنگ میں کمزور ہے۔غیر ملکی ٹیموں کے مقابلے میں فارمیٹ کا لیول ان سے کہیں آگے ہے،اس لئے بہت مشکل ہوگا کہ یہ ٹیم سیٹ ہوسکے۔رہی سہی کسر سیاست اور پی سی بی مداخلت نے پوری کردی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *