| | | | |

سوکالڈ تجربات،ڈریسنگ روم میں ایکٹر ایکسپرٹ،رمیز راجہ نے ناکامی کی اصل وجہ بھی بتادی

 لاہور،کرک اگین رپورٹ

سوکالڈ تجربات،ڈریسنگ روم میں ایکٹر ایکسپرٹ،رمیز راجہ نے ناکامی کی اصل وجہ بھی بتادی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ نیوزی لینڈ کے خلاف قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان کی چوتھے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں 4 رنزکی شکست پر سابق کپتان رمیز راجہ پاکستان کرکٹ ٹیم پر برس پڑے۔ڈگ آئوٹ میں موجود ایک سے بڑھ کر ایک رائے رکھنے والوں کو لپیٹ ڈالا ہے۔ایکسپرٹ بننے کی کوشش والے ناکام ہونگے،سدھر جائیں۔

رمیز راجہ نے کہا ہے کہ یہ کہاں لکھا ہوا ہے کہ اگر بنچ سٹرینتھ آزمارہے ہیں تو ہارنا ضروری ہے،حقیقت یہ ہے کہ  جیت سے حوصلہ ملتا ہے،ڈریسنگ روم کا ماحول ٹھیک ہوتا ہے۔سو کالڈ تجربات ہیں،وہی کھلاڑی ہیں،کسی کی پوزیشن بدل دی تو کسی کوبنچ پربٹھادیا۔پلیئر تو وہی ہیں۔یہاں پر تو سو کالڈ تجربات ہیں لیکن یہ ضروری ہوگیا ہے کہ میچ ہارجائیں،فینز مایوس ہوجائیں۔شکست سے آپ کے تجربات فضول بنے۔اچھی بھلی ٹیم تھی،مجھے لگتا ہے کہ ہارنے سے آپ کے تجربات فیل ہوجاتے ہیں،مجھے تو  یہ سمجھ نہیں آئی کہ آپ کرنا کیا چاہ رہے ہیں۔پہلے کپتانی کے لئے توڑ پھوڑ ہوئی ،پھر بیٹنگ پوزیشن سے توڑ پھوڑ ہوئی۔پھر سینئرزکو بٹھادینا۔کیا ہے یہ سب۔

پاکستان پھر سیریز سے ہاتھ دھوبیٹھا،بابر اعظم کا بھونڈاجواز،سیاست اور مداخلت عروج پر

رمیز راجہ نے الزام عائد کردیا ہے کہ بہت سے لوگ کیمپ میں ایکسپرٹ بننے کی کوشش کررہے ہیں۔ایک سے بڑھ کر ایک ہے۔ایوریج ٹیم سے ہاررہے ہیں۔ورلڈٹی 20 کپ سر پر ہے،جب بھی ٹائٹ پوزیشن آتی ہے،میچ ہارجاتے ہیں،کیچز ڈراپ یا وکٹ اڑوالیتے ہیں۔آپشنز محدود ہیں،بجائے اس کے کہ اس کو سمیٹیں الٹا کام چل رہا ہے۔شکست سے گنز نکل آتی ہیں۔تنقید ہوا کرتی ہے۔سوشل میڈیا پر کچھ باتیں سچ ہوتی ہیں،ان سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔

کاکول ٹریننگ محض فسانہ،نیوزی لینڈ سی کلاس نے پاکستان کے جوانوں کوپھر ہرادیا،فین کو رلادیا

رمیز راجہ نے سخت تنقید کی ہے کہ پارٹنرشپ پر توجہ نہیں ہے،مارکس سے آئوٹ ہیں۔روہت شرما اور ڈیوڈ وارنر جیسے بیٹر کی طرح آپ ایک رات ویسے نہیں بن سکتے۔مفت کی تبدیلیاں ہیں۔آپ کہاں پھنس گئے ہیں،جو تھا،اس سے محرومی ہے۔جو ہے،اس کو سنبھالیں۔یہ ٹیلنٹ پرکھنے،تجربات کرنے اور اس قسم کے کام کرنے کا وقت نہیں،یہ سیریز جیت نہیں سکتے،انگلینڈ میں جیت مشکل ہے،اس کے بعد ورلڈکپ ہے تو شکستوں کے ساتھ آپ ورلڈ ٹی 20 میں نیویارک میں بھارت کے خلاف کس فریم آف ورک کے ساتھ کھیلیں گے۔باڈی ورک ہی ناکام ہے۔پاکستان جیت کی جانب توجہ کرے،یہ جواز کہ اسکلز چیک کررہے ہیں،یہ غلط ہے،فینز اس چکر میں نہیں ہیں،جب ٹیم ہارے گی تو فینز سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *