| | |

عثمان خواجہ نے جامع ترمذی سے حدیث شیئر کردی

سڈنی،کرک اگین رپورٹ

عثمان خواجہ نے جامع ترمذی سے حدیث شیئر کردی،تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آسٹریلیا کے کرکٹر عثمان خواجہ نے جمعہ کے روز جامع ترمذی کی حدیث شیئر کی ہے۔پاکستانی نژاد کرکٹر عثمان خواجہ آسٹریلیا ٹیسٹ ٹیم کے مستقل ممبر ہیں،آئی سی سی کے سالانہ ایوارڈز میں بہترین ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ سال کے شروع میں اپنے نام کرچکے ہیں،۔

حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک حدیث جو  جامع ترمذی سے انہوں نے شیئر کی ہے،اس میں ہے کہ تم میں سے جو شخص اپنے مال میں صحت مند ہوکر اٹھے،اس کے پاس دن بھر کا کھانا ہو،گویا اسے پوری دنیا دی گئی ہے۔

عثمان خواجہ دنیا میں جاری مظالم اور اس سے پیدا ہونے والی بھوک کے تناظر میں یہ حدیث نقل کی ہے کہ جس کے پاس دن بھر کا فوڈ ہے،اس کے پاس پوری دنیا ہے اور جس کے پاس دن بھر یا ایک وقت کا کھانا تک نہیں ہے،گویا اس کی دنیا محدود یا خطرے میں ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *