خرم شہزاد کے طوفانی سپیل نے بنگلہ دیش کی ٹاپ آرڈر اڑادی،لنچ تک کی اپ ڈیٹ
راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
خرم شہزاد کے طوفانی سپیل نے بنگلہ دیش کی ٹاپ آرڈر اڑادی،لنچ تک کی اپ ڈیٹ۔خرم شہزاد کے طوفانی اسپیل نے بنگلہ دیش کی ٹاپ آرڈر اڑادی۔میر حمزہ کی بھی اعلیٰ گیند بازی۔بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی پہلی اننگ کے آغاز میں لڑکھڑا گئی،جب اس کی 6 وکٹیں صرف 26 رنزپر پویلین میں تھیں۔
اس کے بعد لٹن داس اور مہدی حسن مرزا نے پاکستانی گیند بازوں کے سامنے بندھ باندھا ہے اور اب لنچ تک مزید کوئی نقصان نہ ہونے دیا۔دونوں اسکور کو 6 وکٹ پر 75 رنز تک لے گئے ہیں۔49 رنزکی شراکت بنالی ہے۔
مہدی حسن 33 اور داس 13 پر ہیں۔اس سے قبل ذاکرحسن ایک،کپتان نجم الحسن 4،مومن الحق ایک اور مشفیق الرحیم3 رنزبناسکے۔شکیب الحسن 2 کرگئے۔شادمان اسلام 10 کے ساتھ آئوٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 7 اوورز میں 15 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔میر حمزہ 29 رنز دے کر 2 وکٹ لے چکے ہیں۔