محبت اور دعا،ثانیہ مرزا پھر سے گہرا پیغام لے آئیں
حیدر آباد،کرک اگین رپورٹ
محبت اور دعا،ثانیہ مرزا پھر سے گہرا پیغام لے آئیں۔تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے ایک عبارت نقل کی ہے۔لکھتی ہیں کہ محبت ایک دعا ہے اور دعا ایک محبت ہے۔جس نے آپ سے محبت کی،اس نے آپ کیلئے دعا کی اور پھر در اصل جس نے آپ کیلئے دعا کی،وہ آپ سے محبت تک پہنچ ہی جائے گا۔
ثانیہ مرزا شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد سے اس قسم کی بے شمار پوسٹ کرچکی ہیں جو ذو معبی بھی ہوتی ہیں اور بہت حد تک گہرے پیغام سے بھرے بھی۔وہ ان دنوں بھارت میں اپنے سابقہ کھیل ٹینس سے متعلق سوشل سرگرمیوں کے ساتھ مختلف پروگرامز بھی کرتی ہیں۔
ادھر شعیب ملک جو اس وقت پی سی بی کے چیمپئنز کپ میں ایک ٹیم کے مینٹور بنے ہیں،وہ گزشتہ دنوں اپنی نئی اہلیہ ثنا جاوید کے ساتھ سوئٹرز لینڈ میں تھے۔