| | | | |

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی،بھارتی شرکت لازمی کرنے کیلئے پی سی بی اور آئی سی سی میں بڑا معاہدہ

دبئی،کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی،بھارتی شرکت لازمی کرنے کیلئے پی سی بی اور آئی سی سی میں بڑا معاہدہ۔پاکستان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی کامیاب میزبانی،بھارتی خطرات یا سیاست سے بچائو اور اس کی پاکستان آمد لازمی کرنے کیلئے بڑا اقدام اٹھایا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی 2025،بھارت نے بڑا دعویٰ کردیا،ایشیا کپ انجام یاد رکھنے کی تلقین بھی کردی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جمعہ کو دبئی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ساتھ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے حقوق کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی مسٹر ذکا اشرف کے ساتھ آئی سی سی کے جنرل کونسلر جوناتھن ہال نے آئی سی سی ہیڈ کوارٹر میں پاکستان کو میزبانی کے حقوق پر دستخط کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔

پی سی بی نے پہلے ہی حکومت کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے آنے والی بین الاقوامی ٹیموں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرے۔ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی سے حالیہ ملاقات میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی کامیاب میزبانی میں سیکیورٹی اداروں کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *