| | | | |

پاکستانی کیمپ سے کئی ناخوش،رضوان کا یوٹرن،کیویز سیریز کیلئے نئے نام

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پاکستانی کیمپ سے کئی ناخوش،رضوان کا یوٹرن،کیویز سیریز کیلئے نئے نام۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں خبریں یہ ہیں کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی ہوم ٹی20 سیریز میں کئی نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کئے جانے کا امکان ہے۔کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے عماد وسیم آج شام تک سلیکٹرز کو حتمی جواب دیں گے۔ان کے جواب میں باقاعدہ اعلان شامل ہوگا کہ  کیا کرنے جارہے ہیں۔

پاکستان نے یو اے ای جانے والے عثمان خان کو کیویز کے خلاف سیریز کی تیاری  کیلئے کاکول کیمپ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔

ادھر محمد رضوان نے بھی ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں اوپننگ چھوڑنے کا عندیہ دیا ہے۔یوں اب صائم ایوب کے ساتھ بابر اعظم یا فخرزمان اوپنر ہوسکتے ہیں۔

ادھر پی سی بی ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کی بی ٹیم پاکستان آرہی ہے،اس کے ٹاپ پلیئرز آئی پی ایل میں مصروف ہونگے۔ایسے میں کئی سینیئرز کو پاکستان کے میچز سے آرام دے کر نئے کمبینیشن آزمائے جائیں گے۔

پیسر محمد علی کے ساتھ ایمرجنگ پلیئرز بھی قومی کیمپ میں ہونگے۔پاکستان کرکٹ سے جڑے ٹاپ پلیئرزکاکول ٹریننگ کیمپ میں شرکت سے گریزاں ہیں۔رمضان المبارک اور  آرام کی نیت سے اس سے بچنے کی کوشش میں ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *