لندن،کرک اگین رپورٹ
بریکنگ نیوز اپ ڈیٹ:ایم سی سی نے واقعہ میں ملوث اپنے 3 مممبرز کو معطل کردیا،ان کی رکنیت بھی منسوخ کردی ہے۔تحقیق کادائرہ کار وسیع کردیا گیا ہے۔
آسٹریلین کرکٹرزسے ہاتھاپائی،بدسلوکی،ایم سی سی نے مانگی معافی لیکن معاملہ مزید آگے۔ہوم آف کرکٹ،دنیائے کرکٹ میں سب سے زیادہ قبل عزت جانے والے مقام لارڈز کرکٹ گرائونڈ میں وہ کچھ ہوگیا،جو پہلے کبھی نہ ہوا تھا اور وہ ہواجو شاید پھر ہی کبھی ہو۔دنیائے کرکٹ کو قوانین بتانے والی،آئی سی سی کیلئے قوانین وضع کرنے والی میلبرن کرکٹ کمیٹی جسے ایم سی سی بھی کہاجاتا ہے ،اسے میچ کے بعد معافی مانگنی پڑی ہے۔
اتوار کو لارڈز میں میچ کے آخری روز ایک جانب میچ کا ڈرامہ تھا جو پل پل بدل رہا تھا۔371 رنزبڑا ہدف تھا،انگلینڈ 45 پر 4 وکٹ ایک روز قبل گنواچکا تھا۔آج 193 تک جاتے 6 وکٹ گرگئے۔یہاں بین سٹوکس نے چارج سنبھالا اور اسکور 6 وکٹ پر 301 تک لے گئے۔70 رنزباقی تھے۔4 وکٹیں تھیں۔میط نے پھر رنگ بدلا۔سٹوکس سمیت 3 کھلاڑی آئوٹ ہوگئے،یکا یک اسکور 9 وکٹ پر 302 ہوگیا۔10 ویں وکٹ پر سٹورٹ براڈ نے پھر کوشش کی اور اسکور 327 تک لے گئے،یہاں پھر سے انگلش کیمپ کو امید ہوئی لیکن ٹیم یہاں آئوٹ ہوئی۔
بین سٹوکس کی گھن گرج اچانک تمام،لارڈز ٹیسٹ کئی رنگوں کے بعد ختم
اتنا خوبصورت میچ تھا لیکن اسی میں کچھ اور بھی چلتا رہا۔اس سے قبل لارڈز میں بیئرسٹو کے آؤٹ ہونے کے بعد غصہ بھڑک اٹھا ۔ ایلکس کیری نے اوور کے اختتام تک کریز چھوڑ کراسٹمپ نیچے پھینک دی۔لارڈز میں کرکٹ فینز کا جنون عروج پر تھا۔آسٹریلینزکے خلاف شدید نعرے بازی رہی۔
جونی بیئرسٹو نے شاٹ پچ بال کھیلنے سےانکار کیا اور بال چھوڑی۔ساتھ ہی وہ چند لمحوں ہی میں کریز سے نکلے اور پچ ٹھیک کرنے لگے،اتنے میں وکٹ کیپر ایلکس کیری نے انہیں تھرومارکررن آئوٹ کردیا۔تھرڈ امپائر نے آئوٹ قرار دیا۔پھر کیا تھا۔بے ایمان،،بد تہذیبی کے نعرے تھے۔اس کے بعد وقفہ ہوا،لارڈز میں دوسرے ایشز ٹیسٹ کے پانچویں دن لانگ روم سے گزرتے ہوئے آسٹریلیا کے کچھ کھلاڑیوں کے ساتھ بدسلوکی کی گئی ۔جونی بیرسٹو کے متنازعہ آؤٹ ہونے کے بعد، عثمان خواجہ نے کہا کہ خوبصورت بے عزتی۔کھلاڑیوں پر جسمانی حملہ ہوا۔زدوکوب کئے گئے۔گالیاں بکی گئیں اور ساتھ میں نہایت شورشرابا تھا۔ایم سی سی نے آسٹریلوی ٹیم سے غیر مشروط معذرت کی ہے اور جونی بیئرسٹو کی متنازعہ برطرفی کے بعد ٹیموں کے لنچ کے لیے میدان چھوڑنے پر اپنے اراکین سے مبینہ زبانی بدسلوکی اور جسمانی حملے کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔ادھر آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے درخواست کی ہے کہ لارڈز میں اس واقعے کی تحقیقات کی جائیں کیونکہ دوسرے ایشز ٹیسٹ کے آخری دن جنگ کا ماحول پیدا ہو گیا تھا۔آایم سی سی کے چیف ایگزیکٹیو گائے لیوینڈر نے کھانے کے وقت لانگ روم میں ممبران سے خطاب کرنے کا انتہائی غیر معمولی قدم اٹھایا، اور انہیں کھلاڑیوں کا احترام کرنے کی یاد دہانی کرائی۔ کرکٹ میں لانگ روم منفرد ہے اور کھلاڑیوں کا پویلین سے گزرنا بہت خاص اعزاز ہے۔ آج صبح کے کھیل کے بعد، جذبات بہت زیادہ چل رہے تھے۔ہم نے آسٹریلوی ٹیم سے معذرت کی ہے اور کسی بھی رکن کے خلاف تادیبی کارروائی کریں گے۔
لارڈز میں آسٹریلیا ،انگلینڈ پلیئرز میں جملے بازی ،تکرار،کتنا جرمانہ
عثمان خواجہ نے معافی مسترد کردی ہے ،واقعی مایوس کن تھا، خواجہ نے کہاہے کہ لارڈز میری پسندیدہ جگہوں میں سے ایک ہے۔ لارڈز میں خاص طور پر لانگ روم کے ممبرز پویلین میں ہمیشہ احترام کا مظاہرہ کیا جاتا ہے، لیکن آج ایسا نہیں تھا۔ یہ بہت مایوس کن تھا۔پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ کل تھرڈامپائر نے کیچ ناٹ آئوٹ قراردیا،ہم متفق نہ تھے۔ہم نے مان لیا۔آج تھرڈ امپائر نے آئوٹ دیا،تو یہ بھی ماننا ہوگا۔باقی ایم سی سی ممبران کی برطرفی یقینی لگتی ہے۔
بریکنگ نیوز اپ ڈیٹ:ایم سی سی نے واقعہ میں ملوث اپنے 3 مممبرز کو معطل کردیا،ان کی رکنیت بھی منسوخ کردی ہے۔تحقیق کادائرہ کار وسیع کردیا گیا ہے۔