| | |

میلبرن ٹیسٹ،چائے کے وقفہ تک حالات بہتر،لبوشین کے بیٹ گرنے کا لمحہ وائرل

میلبرن،کرک اگین رپورٹ

میلبرن ٹیسٹ،چائے کے وقفہ تک حالات بہتر،لبوشین کے بیٹ گرنے کا لمحہ وائرل۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوسرے روز چائے کے وقفہ تک ایک وکٹ پر 68 اسکور بنالئے تھے۔عبداللہ شفیق 75 بالز پر 39 رنزکے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ان کے ساتھ کپتان شان مسعود ہیں جو26 بالز پر 15 کرچکے ہیں۔اوپنر امام الحق 44 بالز پر صرف 10 کرکے نیتھن لائن کا شکار بنے ہیں۔پاکستانی اننگ کے24 اوورز مکمل ہوگئے ہیں۔

محمد رضوان کے کیچ کے چرچے،امام کی بزدلانہ بیٹنگ،ہاف درجن اپیلوں کے بعد کیچ دے گئے

اس سے قبل آسٹریلیا کی ٹیم 97 ویں اوور میں 318 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔مارنس لبوشین کے 63 رنزکے ساتھ پاکستان کے دیئے گئے 52 فاضل رنز اننگ کا دوسرا بڑا اسکور بن گیا۔عامر جمال نے 3 وکٹیں لیں۔

پاکستانی بائولرزکی ففٹی،فاضل رنز آسٹریلین اننگ میں دوسرا بڑا اسکور

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے،جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آسٹریلیا کی اننگ کے دوران میر حمزہ بال کررہے ہیں اور لبوشین نان سٹرائیک اینڈ پر موجود ہیں۔،ان کے ہاتھ سے عین بال ڈلیوری سے قبل بیٹ چھوٹ کرگرجاتا ہے۔بیٹر لیگ سائیڈ پر شاٹ کھیلتے ہیں لیکن اس کے بعد تک  دوسری طرف لبوشین کا بیٹ زمین پرگراہوتا ہے اور وہ حیرانگی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

میلبرن ٹیسٹ،آسٹریلیا 318 رنز پر آئوٹ،پاکستانی بائولرز نے کیسے شکار کرلیا

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *