محمد رضوان کے کیچ کے چرچے،امام کی بزدلانہ بیٹنگ،ہاف درجن اپیلوں کے بعد کیچ دے گئے
میلبرن،کرک اگین رپورٹ
محمد رضوان کے کیچ کے چرچے،امام کی بزدلانہ بیٹنگ،ہاف درجن اپیلوں کے بعد کیچ دے گئے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ محمد رضوان کے کیچ کے چرچے،امام کی بزدلانہ بیٹنگ،ہاف درجن اپیلیں مسترد۔کرکٹ کی تزہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آسٹریلیا کرکٹ میں محمد رضوان کے شاندار کیچ کے چرچے۔ایلکس کیری کا کیچ کیری کرنا مشکل تھا لیکن وکٹ کیپر محمد رضوان نےاپنے بائیں جانب زمین کو چھوتا کیچ پکڑ کر سب کو حیران کردیا۔شاہین آفریدی کی بال پر یہ ایک مشکل ترین کیچ تھا جو چاک و چوبند وکٹ کیپڑ ہی پکڑسکتا تھا۔ایلکس کیری کی کلاس اچھی ہے۔وہ خطرناک وکٹ کیپر بیٹرہیں۔
آسٹریلین میڈیا نے اپنی ٹیم کی پہلی اننگ کے اسکور 318 کو خوفناک تباہی قرار دیا اور لکھا ہے کہ پاکستانی بائولرز نے بہترین بالز کیں لیکن 52 فاصل رنزکے ساتھ پاکستان انہوں نے آسٹریلینز کو بیلنس کرنے کا موقع دیا ہے۔
پاکستانی بائولرزکی ففٹی،فاضل رنز آسٹریلین اننگ میں دوسرا بڑا اسکور
پاکستان کی اننگ کی شروعات بھی عجب ہیں۔وکٹ میں زیادہ سوئنگ نہیں ہے،چمکتی دھوپ میں اوپنرز امام الحق اورعبد اللہ شفیق نے پہلے گھنٹے میں قدرے بزدلی سے بیٹنگ کی ہے۔امام کی حالت یہ تھی کہ لیفٹ کی ہوئی بالز متعدد بار ان کے بیٹ سے لگیں۔آسٹریلیا کے بائولرز نے ایل بی کی ہاف درجن اپیلیں کی جو مسترد کی گئیں۔ایک پر انہوں نے ریویو لیا لیکن وہ بھی پاکستان کے حق میں گیا۔امام الحق کود غرضانہ اننگ میں ماہر ہیں،آخر کار اسپنر نیتھن لائن کی بال پر سلپ میں لبوشین کو کیچ دے گئے۔انہوں44 بالز پر 10 رنزبنائے۔
میلبرن ٹیسٹ،آسٹریلیا 318 رنز پر آئوٹ،پاکستانی بائولرز نے کیسے شکار کرلیا
پاکستان نے ایک گھنٹہ،25 منٹ کی بیٹنگ میں 18 اوورز میں اہک وکٹ کے نقصان پر 43 اسکور کرلئے تھے۔