میلبرن،کرک اگین رپورٹ
محمد نواز دل گرفتہ،افسردہ،میتھیو ہیڈن اور بابر اعظم نے کیسے سنبھالا،سب کو وارننگ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کیمپ میں محمد نواز اداس،منہ نیچے کرکے بیٹھے رہے۔اکثر ساتھی کھلاڑی بھی افسردہ تھے۔دل بھجے تھے۔ایسے میں پاکستانی مینٹو میتھیو ہیڈن اور کپتان بابر اعظم نے خطاب کرکے انہیں حوصلہ دیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق بھارت سے شکست کے بعد کھلاڑیوں کے لئے کچھ اضافی کام کیا گیا۔مینٹور جو کہ آسٹریلین ہیں،انہوں نے اپنے خطاب میں کہاہے کہ کیا میچ تھا۔کیا فائٹ تھی،اپنے کیریئر میں ایسا میچ نہیں دیکھا۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلے کی طرح میرے دل جیتے ہیں۔مجھے تم سب پر فخر ہے۔
ڈرامہ،ڈرامہ اور ڈرامہ،نواز نے نوبال کردی،پاکستان بھارت سے جیتا ہوا میچ ہارگیا
پاکستانی کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ کوئی بات نہیں ہے،ہماراکام کوشش کرنا ہے۔ہم، نے کی۔نتائج ہمارے ہاتھ میں نہیں ہیں۔میچ ہارے ہیں ،ورلڈکپ نہیں۔ابھی تو پہلا میچ تھا۔سب کچھ باقی ہے۔آگے دیکھیں۔اسے بھول جائیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ محمد نواز کو کوئی کچھ نہ کہے اور نواز بھی یہ مت سمجھے کہ ہم اس کی وجہ سے ہارے ہیں،ہم اگر ہارے ہیں تو پوری ٹیم کی وجہ سے ہارے ہیں،جیتیں گے تو پوری ٹیم کی وجہ سے جیتیں گے۔میں یہ نہ سنوں کہ فلاں کی وجہ سے ہم ہارگئے تھے۔میں یہ وارننگ دے رہا ۃوں ،اس لئے کہ ہم نے ایک ساتھ اکٹھے رہنا ہے۔انہوں نے نواز کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ تم اب بھی میرے میچ ونر ہو۔مجھے تم پر اعتماد ہے۔
نوبال،فری ہٹ پر رنز،آئی سی سی کا ثقلین اور ہیڈن کو جواب موصول،حقائق ساتھ
مینٹور اور کپتان کا خطاب یہ بتاتا ہے کہ کھلاڑی افسردہ اور دل گرفتہ ہیں،اس لئے کہ پاکستان کے جیتنے کے امکانات زیادہ تھے۔12 بالز پر 31 اور پھر صرف 6 بالز پر 16 اسکور۔پھر 3 بالز پر13 رنز،پھر نوبال پر چھکا۔2 وائیڈز،ایک آئوٹ۔پھر آخری بال پر فیصلہ۔پاکستان 4 وکٹ سے ہارگیا۔