| | | | |

محمد رضوان گرائونڈ مین بن گئے،ایشیا کپ ڈائجسٹ نیوز

کرک اگین ایشیا کپ ڈائجسٹ رپورٹ

محمد رضوان گرائونڈ مین بن گئے،ایشیا کپ ڈائجسٹ نیوز،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ سوشل میڈیا پر محمد رضوان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھاجاسکتا ہے کہ وہ سری لنکا گرائونڈ کا پانی نکالنے کے لئے گرائونڈ مین کی مدد کررہے ہیں اور پانی نکالنے کے لئے تیزی سے مشین گھمارہے ہیں ،ان کے ہاتھ اس قدر تیزی سے چل رہے ہیں کہ گرائونڈ من ان کو حیرت سے دیکھ رہا ہے۔

ایک اور ایشیا کپ نیوز یہ ہے کہ بنگلہ دیش کے کھلاڑی لتن داس فٹ ہوگئے ہیں،وہ آج رات لاہور پہنچیں گے اور ایشیا کپ سپر 4 میچزکیلئے اپنی ٹیم کو جوائن کریں گے۔وہ ان فٹ ہونے کے سبب گروپ مرحلہ سے باہر ہوگئے تھے۔

اایشیا کپ  کیلئے بھارت کا 4 رکنی وفد آج قذافی اسٹیڈیم لاہور پہنچ رہا ہے،وہ کل لاہور میں سری لنکا اور افغناستان کا میچ دیکھے گا۔پی سی بی حکام موقع سے فائدہا ٹھاکر بھارتی کرکٹ بورڈ صدر اور نائب صدر سے بات کریں گے کہ وہ ایشیا کپ میچز سری لنکا سے پاکستان اوربھارت کے میچ متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کی کوشش پر تعاون کریں۔

ایشیا کپ میں نیا ٹوئسٹ،پی سی بی نے باقی میچز پاکستان لانے کا کہدیا،2 وینیوز تیار

جیسا کہ گشتہ رات کرک اگین نے رپورٹ کیا تھا کہ جسپریت بمراکے ہاں بچہ کی پیدا ئش ممکن ہے،اس لئے وہ آج نیپال کا میچ چھوڑ کر واپس بھارت روانہ ہوگئے ہیں،اس کی تصدیق بھراتی پیسر نے کردی،بچہ کی پیدائش آج صبح ہوئی ہے۔انہوں نے ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔

جسپریت بمرا بھارت کا میچ چھوڑکرممبئی پہنچ گئے،میچزمنتقلی کیلئے پی سی بی کا مقام مسترد

پی سی بی کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے ایک بار بھر بھارتی کرکٹ بورڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ سیاست کو کرکٹ پر فوقیت دینے کا یہی نتیجہ نکلنا تھا،اب بھی وقت ہے بھارت واپسی کرے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *