لاہور، پشاور۔ کرک اگین رپورٹ ۔۔کرکٹ کے تازہ ترین ارٹیکلز کے مطابق محمد رضوان،نازک ترین وق پر پہلا آفیشل بیان آگیا،فینز جھوم اٹھے۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کرکٹ کی تازہ ترین خبر میں سے ایک ہے۔
یہ ٹویٹ اور بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب محمد رضوان مبینہ طور پر کچھ اندرونی تحقیقات اور سخت حالات کے زیر اثر ہیں اور ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے انہیں کچھ ناکردہ گناہوں کی سزا مل رہی ہو،اس معاملے پر اب تک کوئی کھل کر وضاحت سامنے نہیں آ سکی ہے۔ ان تمام تنازعات کو ایک طرف رکھ کر اگر رضوان کے اس حالیہ پیغام پر نظر ڈالی جائے، تو انہوں نے ایک نوجوان کرکٹر کے خوابوں کی تعبیر اور پاکستانی ٹیم کی کامیابی پر کھل کر بات کی ہے۔
رضوان کی پریکٹس مگر کس لیول پر اور کیا پابندی لگ سکتی ہے ،بریکنگ نیوز
محمد رضوان نے ماضی کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے پشاور میں گزارے اس وقت کا ذکر کیا جب ایک نوجوان لڑکا اپنے بھائی ہارون کے ساتھ ان کے گھر صرف ایک خواب لے کر آیا تھا کہ وہ ایک دن پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ بنے گا۔ اس وقت اس نوجوان کی آنکھوں میں امیدیں اور دل میں پختہ عزم واضح نظر آتا تھا۔ آج اسی معاذ صداقت کو پاکستان کی گرین شرٹ پہنے دیکھ کر رضوان نے شدید خوشی اور فخر کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے دعا کی کہ معاذ کے لیے یہ ایک شاندار اور طویل بین الاقوامی کیریئر کا آغاز ثابت ہو۔
اپنے اس پیغام میں محمد رضوان نے پاکستان کے ہر اس نوجوان کو ایک اہم اور متاثر کن سبق دیا ہے جو زندگی میں بڑے خواب دیکھتا ہے، چاہے وہ کرکٹر بننا ہو یا کسی اور شعبے میں نام کمانا۔ انہوں نے نوجوانوں کو نصیحت کی کہ حالات جیسے بھی ہوں، کبھی بھی اپنے یقین کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔ خوابوں کو حقیقت کا روپ دھارنے میں وقت ضرور لگتا ہے، لیکن مسلسل محنت، بے پناہ صبر اور اللہ کی ذات پر پختہ یقین کے ساتھ ہر ناممکن چیز کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔
اس کے ساتھ ہی سابق کپتان نے ہوم سیریز میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر قائم مقام کپتان صاحبزادہ فرحان اور پوری ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے کے ساتھ اپنے پیغام کا اختتام کیا۔
