| | | | | |

محمد عامر نےویرات کوہلی کی تعریف میں بابر اعظم کو پھر لپیٹ دیا،اب کیاکہا،جانیئے

کراچی،کرک اگین رپورٹ

محمد عامر نےویرات کوہلی کی تعریف میں بابر اعظم کو پھر لپیٹ دیا،اب کیاکہا،جانیئے،پاکستان کرکٹ ٹیم کے پیسر محمد عامر نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی اور بابر اعظم میں فرق ہے۔انہوں نے ایک ایسی بات کہی ہے کہ جو ممکن ہے کہ درست ہو اور ممکن ہے کہ درست نہ ہو لیکن بابر اعظم کے فینزکے لئے تکلیف دہ ہوگی۔

لیفٹ ہینڈ پیسر محمد عامر کو بھی اس حوالہ سے بریکنگ نیوز بننے کا شوق رہتا ہے۔کرکٹ کی دنیا سے تازہ ترین خبریہ ہے کہ محمد عامر کہتے ہیں کہ ویرات کوہلی دنیا کا بہترین اور ورلڈ کلاس بیٹر ہے۔اس کے مقابلہ میں بابر اعظم صرف پاکستان کی سطح پر بہترین بیٹر ہیں۔

عامر نے بابر اعظم کو پاکستان سے باہر کسی کیٹگری میں شامل نہیں کیا ہے اور لگتا ہے کہ یہاں وہ زیادتی کرگئے ہیں۔ممکن ہے کہ وہ اس سے بہتر انداز میں دونوں کا موازنہ کرتے اور یہ بھی آسان راستہ ہے کہ وہ اس بحث سے بچیں لیکن وہ ایسا نہیں کرتے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *