دبئی،کرک اگین رپورٹ
ناں سے ہاں،چیمپئنز ٹرافی پر محسن نقوی کا یوٹرن
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوینے دبئی میں اس بات کا اعتراف کر لیا ہے کہ ہائبرڈ ماڈلز سے وہ پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ انہوں نے دبئی میں انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان کی بھارت کی فتح کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا فارمولا بنا رہے ہیں جس سے کرکٹ کی جیت ہو اور چیمپینز ٹرافی پاکستان میں اور اس کے لیے ہم ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ میں اس موقع پہ ایسی بات نہیں کرنا چاہتا جس سے معاملات خراب ہوں۔ ابھی بہتری کی طرف معاملات جا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ جو بھی طے ہوگا مستقل بنیادوں پہ ہوگا۔ آئندہ کے لیے یہ مسئلہ ہمیشہ کے لیے حل ہو جائے گا۔ جس کا مطلب یہی ہے کہ جو خبر تھوڑی دیر پہلے بریک ہوئی ہے کہ آئی سی سی چیمپینز ٹرافی ماڈل کو پاکستان نے جو تین شرائط رکھیں ہیں اس میں مین شرائط یہی ہیں کہ پاکستان آئی سی سی ایونٹ کیلئے بھارت کا سفر نہیں کرے گا تو اس کے علاوہ اور کوئی نئی بات نہیں ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے گھما پھرا کے وہی بات کی ہے کہ ہم کرکٹ کو جیتنے کے لیے آئے ہیں۔ کرکٹ کو جیتنا چاہیے۔ پاکستانی سرحدوں میں رہتے ہوئے ہمیشہ انہوں نے یہ کہا تھا کوئی ہائبرڈ ماڈل نہیں ہوگا ۔کوئی ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں ہوگا ۔اس کے بغیر چیمپینز ٹرافی نہیں ہوگی لیکن اپنے موقف سے وہ پیچھے ہٹ گئے۔
بریکنگ نیوز چیمپئنز ٹرافی ،پاکستان نے 3 شرائط کے ساتھ ہائبرڈ ماڈل قبول کرلیا