| | | |

آئی پی ایل ،ممبئی کی جیت،راجستھان فارغ،بنگلور کیلئے سائرن

 

 

ممبئی،بنگلور: کرک اگین رپورٹ

 

آئی پی ایل 2023 کے اہم میچ میں ممبئی انڈینز کی جیت۔راجستھان رائلز فارغ،اب رائل چیلنجرز بنگلور راہ میں آئے گی لیکن بنگلور میں ممکنہ بارش ممبئی کی معاونت کرسکتی ہے۔

ممبئی میں کھیلے گئے میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے 5 وکٹ پر 200 رنز بنائے ۔

جواب میں ممبئی ٹیم جلد ایک وکٹ کھو کر بھی اچھی پوزیشن میں تھی۔ایک وکٹ پر 148 رنز ہوگئے لیکن کپتان روہت شرما اور کیمرون گرین نے ایک حد تک ہی تیز بیٹنگ کی۔روہت شرما 37 بالز پر 56 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ۔
گرین نے100 کی  اننگ کھیلی۔صرف 45 بالز کا سامنا کیا۔ممبئی نے ہدف 12 بالز قبل 2 وکٹ پر پورا کیا۔میچ 8 وکٹ سے جیتا۔

آئی پی ایل پوائنٹس ٹیبل پر اس نے 14 میچز کے ساتھ 16 پوائنٹس پر مہم ختم کی۔اس طرح 14 پوائنٹس پر موجود راجستھان رائلز کا صفایا ہوگیا۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان سے جوابی دورہ مانگ لیا،بنگلور میں بارش،میچ نہ ہوا تو کیا ہوگا
اگلا میچ رائل چیلنجرز بنگلور کا ہے۔بنگلور میں بارش کی پیش گوئی ہے۔میچ نہ ہوا تو وہ بھی فارغ ۔ممبئی کی پلے آف ٹکٹ کنفرم ہو جائے گی۔میچ ہونے کی صورت میں رائل چیلنجرز بنگلور کو کامیابی درکار ہوگی،چاہے 1 رن کی کیوں نہ ہو۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *