| | |

نجم سیٹھی کے ساتھ وہ ہورہا جو رمیز کے ساتھ بھی نہ ہوا،لیگل نوٹس

 

 

لاہور،اسلام آباد،کرک اگین رپورٹ

 

پی سی بی منیجمنٹ کمپنی کے چیئرمین نجم سیٹھی کو لیگل نوٹس ۔کام سے فوری روکنے کا حکم دینے کی درخواست ۔اپنے عہدے سے قریب سبکدوشی اختیار کرنے والے نجم سیٹھی نے آج شام پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کا اجلاس بلا رکھا ہے۔یوں ان کے ساتھ وہ کچھ ہورہا ہے جو رمیز راجہ کے ساتھ بھی نہ ہوا۔

کرکٹ کی تازہ ترین بڑی خبر یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی اچاک رات گئے مستعفی ۔انہوں نے تاریخ بدلنے کے 50 منٹ کے بعد ایک سنسنی خیز ٹوئٹ کی ہے،جس کا حاصل حصول یہ ہے کہ

سب کو  سلام۔میں آصف زرداری اور شہباز شریف کے درمیان جھگڑا نہیں بننا چاہتا۔ ایسا عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال پی سی بی کے لیے اچھی نہیں ہے۔ ان حالات میں میں پی سی بی کی چیئرمین شپ کا امیدوار نہیں ہوں۔ تمام اسٹیک ہولڈرز کو گڈ لک۔

یوں نجم سیٹھی نے چیئرمین شپ کے کسی مقابلہ یا اگلی مدت توسیع لینے سے انکار کردیا ہے۔

ذکا اشرف پاکستان پیلز پارٹی کی جانب سے نامزد امیداور ہونگے،ان کا سرکولیشن وزارت بین الصوبائی کی درخواست پر وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف جاری کریں گے۔

بڑا کام

یوں اسی حکومت نے نجم سیٹھی کو مقرر کیا تھا،پہلے120 روز کے لئے منیجمنٹ کمیٹی کا چیئرمین بنایا۔پھر مزید 2 ماہ کی توسیع دی گئی،جس کی مدت 21 جون کو ختم ہورہی ہے۔نئی سمری جاری نہیں ہوگی،اب شہباز شریف ممکن ہے کہ ذکا اشرف سمیت 2 نام بورڈ آف گورنس کو بھجوائیں گے اوربذریعہ الیکشن چیئرمین پی سی بی کا تقرر ہوگا۔یہ بھی ممکن ہے کہ ایک اورعارضی سمری ذکا اشرف کے لئےجاری ہو جائے۔پاکستان میں کچھ بھی بعید نہیں ہے۔

دو نام آگئے

ادھر کرک انفو نے رات گئے رپورٹ کیاتھا کہ  نجم سیٹھی مستعفی ہوگئے ہیں۔اب سپریم کورٹ کے معروف وکیل مصطفیٰ رمدے کے ساتھ  ذکا اشرف کو نامزد کیا جا رہا ہے۔ دونوں کو پی سی بی کے 10 رکنی بورڈ میں شامل کیا جائے گا جس میں وزیر اعظم کے براہ راست نامزد امیدواروں میں سے ایک کو تین سال کے لیے پی سی بی کا چیئرمین منتخب کیا جائے گا۔ ذکا منتخب ہونے کے لیے زبردست پسندیدہ ہیں، انتخابی عمل تقریباً یقینی طور پر محض رسمی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *