| | | | |

نجم سیٹھی نے مستعفی ہونے کا اشارہ دے دیا

لاہور،کرک اگین رپورٹ

نجم سیٹھی نے مستعفی ہونے کا اشارہ دے دیا۔پاکستان میں غیر یقینی کے بادل چھائے ہیں۔سایسی سطح پر ہر آنے والے دن میں نت نئی تبدیلیاں ہورہی ہیں۔ایسے میں اس سے جڑے لوگ بھی اپنے مستقبل کو اسی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی چھڑی کا تعلق بھی انتخابات اور بننے والی حکومت سے ہوتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ حال ہی میں پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے بننے والے چیئرمین نجم سیٹھی بھی وہ کہنے پر مجبور ہوگئے ہیں جو کسی بھی وقت ہوسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر انتخابات ہوتے ہیں اور کوئی نئی حکومت آتی ہے تو میں اسی وقت استعفیٰ دے دوں گا،کیونکہ نئے وزیر اعظم کا حق ہے کہ وہ اپنی مرضی کا پی سی بی چیئرمین مقرر کرے۔

پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب ملتان میں ہوگی،خواتین کے3 میچز کا اعلان

ادھر پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم پی ایس ایل میں 8 ٹیمیں کرنےکا ماڈل بنارہے ہیں۔ارباب اسٹیڈیم پشاور میں 6 ماہ  میں کام مکمل ہوجائے گا۔اس کے بعد وہاں انٹرنیشنل میچز بھی کروائیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *