| | |

نیپالی کرکٹر کا اپنے شوز پر ویرات کوہلی سے آٹوگراف

کینڈی،کرک اگین رپورٹ

نیپالی کرکٹر کا اپنے شوز پر ویرات کوہلی سے آٹوگراف،کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ نیپالی کرکٹ ٹیم کا ایشیا کپ کھیلنا بڑا کارنامہ رہا،اس کے ساتھ پاکستان اور بھارت جیسی کرکٹ ٹیموں کے خلاف میچز اس کے لئے ڈیبیو تھے،ہر کھلاڑی کھیلنے کے نشہ میں ہی سرشار تھا۔نیپال کے کھلاڑیوں نے دونوں میچز میں جزوی طور پر اپنا کرنٹ دکھایا لیکن نوآموز ٹیم اور ناتجربہ کاری کے سبب اسے آسانی سے شکست ہوگئی ۔اس کے باوجود کرکٹرز خوش ہیں۔

نیپال کے کھلاڑی سمپل کامی نے ایک تصویر شیئر کی ہے،اس میں  دیکھاگیا ہے کہ انہوں نے کوہلی سے آٹوگراف اپنے شوز پر لیا ہے۔انہوں نے ساتھ میں شوز کی الگ سے تصویر بھی شیئر کی ہے۔لکھا ہے کہ

ویرات کوہلی صرف کرکٹر ہی نہیں ہیں بلکہ یک جذبہ ہیں،کرکٹ کیلئے ایک جذبات ہیں۔

نیپال کا ایشیا کپ سفر تمام ہوگیا ہے۔پاکستان اور بھارت گروپ اے سے سپر فور میں داخل ہوگئے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *