| | | | | | |

نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کا پاکستان کے ساتھ بھارت میں بھی کھیلنے سے انکار،اسکواڈ سے خارج

آک لینڈ،کراچی:کرک اگین رپورٹ

نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کا پاکستان کے ساتھ بھارت میں بھی کھیلنے سے انکار،اسکواڈ سے خارج۔نیوزی لینڈ کےکھلاؑڑی ایڈم ملن نے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی کھیلنے سے انکار کیا ہے۔انہوں نے دونوں ممالک میں سیریز میں نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کیوی فاسٹ بائولر ایڈم ملن محدود اوورز اسکواڈ کا حصہ تھے۔وہ پاکستان کے ساتھ بھارت کے دورے کے پلان میں تھے لیکن انہوں نے ذاتی وجوہ پر یہ فیصلہ لیا ہے۔ن کی جگہ ٹیسٹ اسکواڈ کے ساتھ پاکستان میں موجود بلیئر ٹکنر کو کیوی محدود اوورز سائیڈ کا حصہ بنالیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کی محدود اوورز ٹیم کے باقی  کھلاڑی 4 جنوری کو پاکستان پہنچیں گے۔9 جنوری سے 13 جنوری تک 3 ون ڈے کھیلنے کے بعد بھارت جائیں گے جہاں 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچزکھیلے جائیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *