| | | |

کرکٹ کمیٹی چھوڑنے والے حفیظ اب ڈائریکٹر بنتے ہی پرجوش

 

 

 

لاہور16 نومبر، 2023,پی سی بی میڈیا ریلیز ،کرک اگین

سابق کپتان محمد حفیظ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیرمین ذکا اشرف کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے انہیں بدھ کے روز پاکستانی کرکٹ ٹیم کا ٹیم ڈائریکٹر مقرر کیا ہے۔

محمد حفیظ اس سے قبل ذکا اشرف کے موجودہ دور میں ٹیکینکل کمیٹی کے رکن کی حیثیت بھی کام کرچکے ہیں۔

محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے لیے ٹیم ڈائریکٹر کا کردار ادا کرنے پر فخر اور پرجوش ہیں۔ میں اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ کرنے اور مجھے یہ چیلنجنگ ذمہ داری دینے پر پی سی بی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، لیکن میں ٹیم کی کامیابی میں کردار ادا کرنے کے لیے کوچنگ اسٹاف اور کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔ ہم مل کر بہترین کارکردگی کے لیے کوشش کریں گے اور اپنے مداحوں کے لیے خوشیاں لائیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *