| | | | | |

پاکستان بائولنگ کوچ شان ٹیٹ شکست کے بعد الٹا سوال پر آگئے

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بائولنگ کوچ شان ٹیٹ نے کہا ہےکہ پاکستان کی ٹیم تجربات کررہی ہے،ورلڈ ٹی 20 کپ میں جانا ہے،اس لئے آج ہٹنگ کے تجربات کررہے تھے۔

وہ قذافی اسٹیدیم لاہور میں پاکستان کی شکست کے بعد پریس کانفرنس کررہے تھے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں الٹا سوال کردیا،ان سے سوال ہوا کہ پاکستان اختتامی اوورز میں پرابلم کا شکار ہے۔اس کے بائولرز اختتامی اوورز میں مشکل میں ہوتے ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم میں آج بھی اہم شخصیات ،آسٹریلیا کی نمائندگی

اس پر شان ٹیٹ نے سوال کیا کہ کیا مطلب۔گزشتہ میچ میں کیا تھا،کیا وہ ڈیٹھ اوورز نہیں تھے۔پاکستان 145 رنزکرکے ایسے ہی تو نہیں جیتا تھا،اس پر وہ مسکرارہے تھے۔

ایک اور سوال ہوا کہ ورلڈ ٹی 20 کے لئے کیا کوئی تبدیلی ہورہی ہے۔شان ٹیٹ نے جواب دیا کہ مجھے نہیں علم،مجھےاگلے میچ کا بھی نہیں علم۔میں تو میچ ختم ہوتے ہی یہاں آگیا ہوں۔

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف چھٹا ٹی 20 میچ8 وکٹ سے جیت کرسیریز 2-2 سے برابر کردی ہے۔

بابر اعظم کی بڑی اننگ،انگلینڈ کو سیریز بچانے کے لئے 170 رنز درکار

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *