| | | | | | | | |

پاکستان کرکٹ ٹیم بھی اب امریکی کیمپ میں،فینز کے ذومعنی تبصرے

اسلام آباد،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم بھی اب امریکی کیمپ میں،فینز کے ذومعنی تبصرے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی آفیشلی امریکی ایمیسی اسلام آباد میں کرکٹ سرگرمیاں۔ساتھ میں پاکستان کو آئی سی سی نے امریکی کیمپ (گروپ) میں جوڑ رکھا ہے۔اب کرکٹ فینز پاکستان کرکٹ کی خیر کی دعائیں کرنے لگے ہیں۔

اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ میں امریکی ویزا کیلئے جانے والے تمام قومی کرکٹرز،بورڈ آفیشلز و سپورٹنگ سٹاف ممبران کی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

 امریکا ویسٹ انڈیز کے ساتھ ٹی 20 ورلڈکپ کا مشترکہ میزبان ہے لیکن اس کا کہنا ہے کہ اپنے پہلے کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کرتے ہوئے کرکٹ کا بخار چڑھ رہا ہے۔ سفیر بلوم نے اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے میں ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم کی میزبانی کی۔

شاہین شاہ اور شاداب خان نے سفیر کو یو ایس ایمبیسی کی خصوصی کرکٹ گیند کا استعمال کرتے ہوئے کرکٹ کے کچھ ٹپس دیں۔ پاکستانی ٹیم نے سفیر کو دستخط شدہ کرکٹ بیٹ اور  ٹیم کی جرسی پیش کی۔ سفیر بلوم نے ٹیم کو یادگاری سفارت خانے کی کرکٹ گیند اور آٹوگراف والا سافٹ بال بیٹ پیش کیا۔

اب کرکٹ فینز کے تبصرے ہیں یاڈراوے کہ قومی کرکٹ ٹیم کا اس ورلڈکپ میں حال کیا ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *