| | | | | | |

پاکستان بھارت میچ کے ٹاس میں تاخیر،اب نیا ٹائم سیٹ

نیویارک،کرک اگین رپورٹ

پاکستان بھارت میچ کا ٹاس تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔نیویارک میں بارش کا سلسلہ ہے۔امپائرز نے اعلان کیا ہے کہ بارش کے سبب ٹاس دیر سے ہوگا۔

اس سے قبل پاکستان اور بھارتی اسکواڈ تاخیر سے ناسائو اسٹیڈیم اترےلیکن کافی کرائوڈ تھا،دونوں ممالک کے کئی سابق کرکٹرز وہاں موجود ہیں۔ان میں شاہد آفریدی اور یووراج سنگھ نمایاں ہیں۔

تازہ ترین خبر یہ ہے کہ بارش رک گئی ہے اور امپائرز جائزہ لے رہے ہیں۔پچ بائولرز کیلئے سازگار ہے۔

اب تھوڑی دیر بعد نیا فیصلہ ہوگا۔سوا 7 بجے انسپیکشن ہوگئی ہے،پھر فیصلہ ہوا کہ ٹاس ساڑھے 7 بجے ہوگا۔شرط یہ ہے کہ بارش نہ ہو۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *