لاہور۔کرک اگین رپورٹ۔پاکستان آسٹریلیا کی سی ٹیم سے ہارگیا،ون ڈے سیریز برابر،فیصلہ جمعرات کو۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ یہ پاکستان کرکٹ ہے،جو گزشتہ 4 سال سے پستیوں کی انتہا پر ہے۔بنگلہ دیش جیسی ٹیم سے اوپر تلے 2 ٹیسٹ سیریز ہارتی ہے اور آسٹریلیا کی سی کیٹگری کی ٹیم سے اپنے ملک میں آسان ون ڈے میچ میں شکست سے دوچار ہوتی ہے۔آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف 3 میچز کی سیریز کا دوسرا میچ 41 رنز سے جیت کر سیریز برابر کردی ہے اور اب فیصلہ کن میچ 4 جون جمعرات کو لاہور ہی میں کھیلا جائے گا۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں سیریز کے دوسرے میچ کا ٹاس منگل کو شاہین شاہ آفریدی نے جیتا اور پہلے میچ کی طرح آسٹریلیا کو دعوت دی۔اس کی بیٹنگ لائن بھی پہلے میچ کی طرح ہی رہی لیکن کم سے کم اس بار 31 رنز زیادہ بنائے۔پھر بھی یہ کچھ نہیں تھا۔ایک روزہ کرکٹ کے 50 اوورز میں 231 رنز کوئی بات نہیں بلکہ کچھ بجی نہیں ۔ایلکس کیری پھر صفر پر،میتھیو شارٹ 15 اور لبوشین صرف 5 کرسکے۔کپتان جوش انگلس اور کیمرون گرین نے چوتھی وکٹ پر 51 رنزکی شراکت قائم کی اور 51 رنز 3 وکٹ سے سکور 102 رنز تک کردیا۔یہاں عرفات مہناس نے پاکستان کو بڑا بریک تھرو دیا۔جوش انگلس کو 51 کے سکور پر کلین بولڈ کردیا۔74 گیندیں کھیلیں۔5 چوکے لگائے۔ متھیو رنشا نے صورتحال سنبھالی اور آسٹریلیا کا سکور 167 تک لے گئے۔یہاں کیمرون گرین 92 بالز پر 53 رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔2 چھکے اور ایک چوکا لگایا۔184 کے سکور پر میتھیو رنشا 43 کرکے گئے۔43 ہی گیندیں کھیلیں۔3 چوکے لگائے۔ اولیور پیک نے اختتامی اوورز میں 32 بالز پر 31 رنزبناکر آسٹریلیا کی اننگ کے 50 اوورز پورے کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ساتھ میں ٹوٹل 9 وکٹ پر 231 تک پہنچادیا۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 36 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔عرفات منہاس نے 49 رنزکے عوض 2،عرفات منہاس نے 27 رنزکے عوض 2 اور ابرار احمد نے 34 رنزکے عوض 2 وکٹیں لیں۔شاداب خان ایک بار پھر ناکام رہے۔9 اوورز میں 56 رنز کی مارکھائی اور کوئی وکٹ نہ لے سکے۔
جواب میں پاکستانی بیٹنگ لائن کا آغاز تباہ کن تھا۔6 کے ٹوٹل پر دونوں اوپنرز معاذ صداقت صفر اور صاحب زادہ فرحان3 کرکے پویلین لوٹ گئے۔بابر اعظم آج 16 رنز کے مہمان بنے۔33 پر وہ بھی ساتھ چھوڑ گئے۔44 کے ٹوٹل پر سلمان علی آغا کو بھی پویلین کی یاد آئی اور7 کرکے آئوٹ ہوگئے۔غازی غوری نے مسلسل دوسری اننگ میں فائٹ دکھائی لیکن ان کے ساتھ کوئی کھڑا نہ ہوا۔عبد الصمد کے 2 پر آئوٹ ہونے کے بعد غازی غوری بھی 48 بالز پر 37 رنزکر کے ہمت ہارگئے۔ پاکستان 17 ویں اوور میں 78 رنز پر چھٹی وکٹ گنواچکا تھا۔شاداب خان اور عرفات منہاس نے 7 ویں وکٹ پر سٹینڈ لیا اور پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کی کوشش کی۔
یہ شراکت نیتھن ایلس نے اس وقت توڑی جب137 کے سکور پر انہوں نے عرفات منہاس کو33 کے سکور پر ایل بی کردیا۔59 رنز کی شراکت ختم ہوتے ہی پاکستان کیلئے مسائل پھر بڑھنے لگے۔یہ ایلس کی تیسری وکٹ تھی۔ادھر شاداب خان نے ہاف سنچری مکمل کرکے پاکستان کی امیدیں برقرار رکھیں۔168 کے سکور پر شاہین شاہ آفریدی بھی11 رنزبناکر آئوٹ ہوگئے۔آسٹریلیا نے اننگ کے 42 ویں اوور کی آخری بال پر ریویو نہ لے کر حارث رئوف کا صاف ایل بی ڈبلیو گنوادیا۔تنویز سانگھا کی بال سیدھی وکٹوں کے درمیان تھی ۔امپائر متاثر نہ ہوئے اور آسٹریلیا نے ریویو نہ لے کر موقع گنوادیا۔اس وقر پاکستان کا سکور 8 وکٹ پر 181 تھا۔پاکستان کرکٹ ٹیم 44 اوورز میں صرف 190 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔شاداب خان 104 بالز پر 71 رنزبناکر آئوٹ ہونے والے آخری بیٹر تھے۔حارث رئوف 15 بالز پر صفر کے ساتھ اس سے قبل گئے۔آسٹریلیا 41 رنز سے جیت گیا۔نیتھن ایلس نے 33 رنز دے کر 4 اور میتھیو شارٹ نے 36 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔
