راولپنڈی ۔کرک اگین رپورٹ۔راولپنڈی سے پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی سے اخراج کا حکم جاری ،2 ٹیمیں سیمی فائنل میں داخل۔بنگلہ دیش بھی باہر۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے پاکستان کے اخراج کا حتمی فیصلہ راولپنڈی سے صادر۔بنگلہ دیش بھی ایونٹ سے باہر۔نیوزی لینڈ اور بھارت نے آفیشلی طور پر آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔پاکستان اور بنگلہ دیش باہر ہوگئے۔راچین رویندرا کو دیئے گئے چانسز بنگلہ دیش کو مہنگے پڑے۔پاکستان پر بوجھ بنے۔
دونوں کا 27 فروری کا آخری میچ رسمی کارروائی میں تبدیل ۔بھارت نیوزی لینڈ کا آخری میچ بھی غیر اہم ہوگیا۔ہم نے کل آپ کو بھارت سے شکست کے بعد واضح کہا تھا کہ پاکستان کے لیے ٹورنامنٹ ختم۔ ٹرافی پاکستان میں جاری رہے گی، لیکن کرکٹ کے فینز جو پاکستان کرکٹ ٹیم سے بڑی امید رکھتے ہیں، وہ چھوٹی سی چھوٹی امید کو بھی جانے نہیں دیتے۔ وہ ضرب تقسیم دینے کی کوشش کر رہے تھے کہ اگر بنگلہ دیش آج نیوزی لینڈ کو ہرا دے تو پاکستان کے لیے کچھ کہیں چانس پیدا ہو جائے گا، حالانکہ کریک اگین کا ماننا یہ تھا کہ اگر بنگلہ دیش نیوزی لینڈ کو ہرا بھی دیتا تو بھی پاکستان کے لیے چانسز نہ ہونے کے برابر بلکہ زیرو بٹا زیرو تھے۔وہ اس کر کے کہ پاکستان کا بنگلہ دیش سے میچ پہلے اور اس میں بارش کی پیشگوئی ہے اور نیوزی لینڈ اور بھارت کا میچ سب سے آخر میں ہے تو نیوزی لینڈ کو پتہ ہوتا کہ اس نے بھارت سے اگر ہارنا بھی ہے تو کتنے فرق کے مارجن سے ہارنا ہے تو پاکستان کے ہاتھ میں گیم کبھی آ ہی نہیں سکتی تھی۔ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں آج نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی گروپ اے کے ایک اہم ترین میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ یہ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں رواں ایونٹ کا پہلا میچ تھا ۔راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی پج بھی سلو نکلی ۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا انتخاب کیا ۔بنگلہ دیش کی بیٹنگ پوری اننگز میں پھنس کے رہی اور تقریبا وہی حال پیش کرتی رہی جو گزشتہ روز پاکستان نے کیا تھا۔
پاکستان نے بھارت کے خلاف 152 ڈاٹ بالز کھیلی تھیں ۔بنگلہ دیش نے پاکستان سے یہ مقابلہ جیت لیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف 300 میں سے 178 ڈاٹ بالز کھیلیں۔ نتیجے میں اس کا سکور 9 وکٹ پر 236 رنز تک ہی رہا ۔اہم بات کپتان نجم الحسن شانتو کے 110 بالز پر 77 رنز تھے اور آخر میں جا کر علی نے تھوڑے تیز 45 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سےمچل بریسویل نےشان دار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 اوورز میں صرف 26 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔اوروکے نے 2 وکٹیں لیں ۔
جواب میں نیوزی لینڈ کی اننگ جب شروع ہوئی تو بنگلہ دیش کے گیند باز تسکین احمد اور نہایت رانہ نے سنسنی پھیلا دی ۔ول ینگ صفر پر کلین بولڈ ہوئے اور وکٹ حاصل کی تسکین احمد نے۔سے بڑی وکٹ کین ولیمسن کی تھی جو مستفیض الرحمن کو کیچ دے گئے بولر ناہید راناتھے۔ولیمسن 5 رنز بنا سکے۔ نیوزی لینڈ کی دو وکٹیں 15 کے سکور پر گرنے سے ایسا لگا جیسے کچھ انہونی ہونے والی ہو لیکن ڈیوون کونوے اور واپسی کرنے والے راچین رویندرا نے اسکور آگے بڑھایا ۔
چیمپئنز ٹرافی،نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل کیلئے محض237 رنزکی ضرورت،بنگلہ دیش بھی باہر ہوجائے گا
بنگلہ دیش کو تیسری کامیابی سولویں اوور میں اس وقت ملی جب 30 رنز بنانے والے دیوان کونوے مستفیض الرحمن کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے بال ان کو لگتے ہوئے وکٹوں کی جانب گئی بے بسی سے دیکھتے رہیں انہوں نے 45 بالیں کھیلی اس وقت نیوزی لینڈ کا سکور 72 رنز تھا۔یہاں وکٹ کیپر ٹاون لیتھن میں راچن روندر کا خوبصورت ساتھ دیا اور بنگلہ دیش کے پڑھتے دباؤ کو روک دیا اور اسکور کو اہستہ اہستہ اگے بڑھاتے چلے گئے۔اس دوران راچن رویندرا یہ وہ ہیں جو پاکستان کے تین ملکی کپ کے پہلے میچ میں لاہور میں کیچ لیتے ہوئے اپنی منہ پر گیند لگوا بیٹھے تھے اور باہر ہو گئے تھے۔ طویل وقفے کے بعد انہوں نے واپسی کی اور آتے ہی سینچری مکمل کی۔بنگلہ دیش کے فیلڈرز نے ان کے 2 کیچز ڈراپ کئے،ایک رن آئوٹ چانس بھی ضائع کردیا۔ یہ ان کے کیریئر کی چوتھی سنچری تھی جو انہوں نے 95 بالز پر مکمل کی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کی تمام چار سنچریاں آئی سی سی ایونٹس میں ہوئی ہیں۔ 2023 کے ورلڈ کپ میں جو کہ بھارت میں ہوا تو وہاں اور یہاں پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوران انہوں نے سنچری بنا لی تو وہ نیوزی لینڈ کے لیے ائی سی سی ایونٹس میں زیادہ سینچریں بنانے والے کھلاڑی بن گئے، ان کی تعداد چار ہو گئی ہے۔ کین ولیمسن نے آئی سی سی ایونٹس میں اب تک صرف تین سینچریاں بنائی ہیں۔ بنگلہ دیش کی شکست کے آثار واضح ہوتے چلے گئے،۔نیوزی لینڈ نے 200 رنز 38 وہں اوور میں مکمل کر لیے۔
بنگلہ دیش کو چوتھی کامیابی 201 کے سکور پر اس وقت ملی جب سنچری میکر راچن رویندرا 112 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔5 ویں کامیابی 214 کے اسکور پر اس وقت ملی جب ٹام لیتھم 55 رنزبناکر رن آئوٹ ہوگئے۔نیوزی لینڈ نے ہدف46.1 اوورز میں مکمل کرکے 5 وکٹ کی جیت درج کی۔گلین فلپس 21 اور مچل سینٹنر 11 پر ناقابل شکست تھے۔بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد نے 28 رنز دے کر ایک،ناہید رانا نے43 رنز دے کر ایک مستفیض الرحمان نے 42 رنز دے کر ایک اور رشاد حسین نے 58 رنز دے کر ایک وکٹ لی۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں گروپ اے سے سیمی فائنل کی کنفرمیشن۔نیوزی لینڈ اور بھارت 2،2 میچز میں 4،4 پوائنٹس کے ساتھ کوالیفائی کرگئے۔باقی 2 ٹیموں کا فیصلہ گروپ بی سے ہوگا۔
بریسویل مین آ دی میچ رہے۔