| | | | |

ایشیا کپ ویمنز،پاکستان کا بھارت کو جیت کے لئے 138 رنزکاہدف

سلہٹ،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image/PCB

ایشیا کپ ویمنز ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لئے 138 رنزکا ہدف دیا ہے۔سلہٹ میں جاری میچ میں  گرین کیپس نے 6 وکٹ پر 137 اسکور کئے۔

ندا ڈار کی اننگ شاندار تھی،انہوں نے37 بالز پر 56 ناٹ آئوٹ اسکور کئے۔کپتان بسمعہ معروف نے 32 رنزکی اننگ کھیلی۔منیبہ علی نے 17 اسکور کئے۔

بھارت کی جانب سے ڈپٹی شرما نے 3 وکٹیں لیں۔

پاکستانی ویمنز ٹیم گزشتہ روز تھائی لینڈ سے ہاری تھی،اس لئے  آج کے میچ میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس اہم ہوگی۔بھارت کے خلاف پاکستان کی کارکردگی ہمیشہ یکطرفہ رہی ہے۔

ایشیا کپ ویمنز ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم اگر بھارت کو ہرادے تو بڑا اپ سیٹ ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *