عمران عثمانی
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ،ورلڈکپ تاریخ کے 9 میچز،نتائج کمال،ٹاس کےحیران کن نتائج۔کرکٹ کی ورلڈکپ 2023 مضمون یہ ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایک روز کرکٹ تاریخ کو 50 سال مکمل ہوگئے ہیں۔1973 سے شروعات ہیں۔2023 چل رہا ہے۔اس نصف صدی میں دونوں کے درمیان 115 ون ڈے میچز کھیلے جاچکے ہیں۔گرین کیپس نے 60 میں جیت نام کی ہے اور بلیک کیپس 51 میں فارح رہے۔ایک میچ ٹائی ہوا۔3 مقابلے بے نتیجہ تھے۔پاکستان نے کیویز کے خلاف کبھی 400 ون ڈے اسکور نہیں کیا۔ہائی اسکور 364 اور کم ترین اسکور صرف74 ہے،مطلب بے اعتباری بیٹنگ کی جھلک رہی ہے۔
کرکٹ ورلڈکپ سیمی فائنل جنگ،نیوزی لینڈکے کئی زخمی،4 ٹیمیں اب بھی امیدوار،سب کا جائزہ
آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے حوالہ سے ورلڈکپ ریکارڈ دیکھاجائے تو سنہری ہے،جتنی ضرورت پاکستان کو اس بار نیوزی لینڈ کے خلاف جیت کی ہے،اتنی ہی سیمی فائنل 1992 ورلڈکپ میں تھی یا اس سے قبل کے رائونڈ میچ کی۔سنہری ہسٹری اپنی جگہ،کامیابی ضروری ہے۔ورلڈکپ تاریخ میں دونوں ممالک کے 9 ورلڈکپ میچز ہوچکے ہیں۔پاکستان نے یکطرفہ ٹریفک کے ساتھ 7 بار جیت نام کی ہے۔نیوزی لینڈ کو 2 بار فتح ملی۔پہلی بار 1983 ورلڈکپ میں اور آخری مرتبہ2011 ورلڈکپ میں۔اس سے پہلے،اس کے بعد اسے شکست ہی رہی۔دوسری اہم بات یہ ہے کہ پاکستان کو 1983 ورلڈکپ سے 1999 ورلڈکپ تک مسلسل 6 میچز میں نیوزی لینڈ کے خلاف جیت ملی،اس میں 2 ورلڈکپ سیمی فائنل بھی تھے۔رواں صدی میں 2 بار مقابلہ ہوا۔2011 ورلڈکپ میں کیویز جیتے تھے تو 2019 کے آخری ورلڈکپ میں پاکستان فتحیاب رہا تھا۔
ورلڈکپ پوائنٹس ٹیبل ،نیوزی۔لینڈ کتنا گرا،پاکستان کو قدرتی ایڈوانٹیج کون سا
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ورلڈکپ میچزکی طرح ٹاس کی تاریخ نھی نہایت ہی نرالی اور منطقی ہے۔نیوزی لینڈ اگر پاکستان سے مسلسل 6 میچز ہارنے کا ریکارڈ رکھتا ہے تو پاکستان نیوزی لینڈ سے ورلڈکپ میں مسلسل 6 میچزکا ٹاس ہارنے کی بدترین روایت کا شکار ہے اور یہ جاری ہے۔سلسلہ 1992 سے شروع ہوا۔ابھی تک ٹوٹا نہیں ہے۔اس سے قبل کے ورلڈکپ تاریخ کے تینوں میچزکے ٹاس پاکستان مسلسل جیتا تھا۔یوں کیویز کو ٹاس میں 3-6 سے سبت ہے۔پاکستان کو میچزمیں2-7 کی برتری ہے۔
پاکستان کے خلاف اہم میچ،نیوزی لینڈ نے متبادل بائولر طلب کرلیا،کل بنگلورو میں لینڈنگ
بنگلورو میں میچ ہے۔بیٹنگ ٹریک ہوگا۔پاکستان کیلئے ٹاس اہم بھی ہوگا۔دیکھتے ہیں کہ یہ سکہ کس کے حق میں جاتا ہے۔
ثث