راولپنڈی۔کرک اگین رپورٹ۔پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا ٹی 20 سیریز ٹرافی رونمائی،بابر اعظم کا بیٹنگ نمبر تبدیل۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ
پاکستان ساؤتھ افریقہ ٹی ٹوئنٹی سیریز۔پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کی
سلمان علی آغا اور ڈونوون فریرا نے اسلام آباد میں ٹرافی کے رونمائی کی تقریب میں حصہ لیا۔
پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 28 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
قومی سکواڈ کی راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس جاری۔کھلاڑیوں نے کوچز کے زیر نگرانی بیٹنگ اور باؤلنگ کی نیٹ پریکٹس کی۔نیٹ پریکٹس سے قبل کھلاڑیوں نے فزیکل ڈرلز میں حصہ لیا۔
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بابر اعظم کی اہمیت مانی ہے اور کہا ہے کہ وہ نئے سیٹ اپ میں اوپنر نہیں رہے۔اب وہ نمبر 3 پر بیٹنگ کریں گے۔
