کراچی،کرک اگین رپورٹ
پاکستانی ٹیم کا فیلڈنگ کے دوران ایک دوسرے پر چڑھائی کا پرانا سلسلہ جاری ہے۔ایشیا کپ کے دوران 3 بار ایسا ہوا۔شاداب خان اور فخرزمان اس چکر میں ان فٹ بھی ہوئے لیکن ٹیم منیجمنٹ تاحال اس غلطی کا سدھار نہیں کرسکی ہے۔
اندھا دھند کیچ،پاکستانی فیلڈرز کی بیماری دورنہ ہوسکی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جمعہ کی شام تیسرے ٹی 20 میچ کے دوران ایسا پھر ہوا،جب 18 کے مجموعہ پرفل سالٹ کا کیچ لیتے ہوئے فیلڈرز آپس میں ٹکرائے،کیچ اگر چہ محمد رضوان نے پکڑلیا لیکن ساتھی کھلاڑی بھی اسی چکر میں ان سے ٹکرائے اور گرائونڈ میں جاگرے،یہ تو اچھا ہوا کہ بڑی چوٹ نہیں لگی ہے۔
تیسرا ٹی 20،ٹاس کا سکہ بابر اعظم کی جھولی میں،پہلے بائولنگ
فل سالٹ کا کیچ وکٹ کے قریب ہوا ہی میں کھڑا ہوگیا تھا۔بائولر محمد حسنین سمیت اسے پکڑنے کے 4 امیدوار تھے لیکن مجال ہے کہ آواز دے کر خبردار کرنا کسی نے مناسب جانا ہو۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں صدرپاکستان عارف علوی ،پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ سمیت اہم شخصیات میچ کے آغاز میں موجود تھیں۔
انگلینڈ نے 5 اوورز میں ایک وکٹ پر 45 اسکور بنالئے تھے،سالٹ 8 رنز بناسکے۔