| | | | | | | | | | | | | | | | | |

پاکستان کا ورلڈکپ میں پہلی بارشروع سے ہی بوریا بستر گول،ٹوڈبلیوز سمیت بڑے نام ہمیشہ کیلئے آئوٹ

ورلڈکپ کہانی 2023 سلور جوبلی ایڈیشن سے 8 ویں قسط پیش خدمت ہے۔عمران عثمانی کی کتاب کے 25 ویں سال 7 ویں ایڈیشن کا یہ آن لائن ڈیجیٹل پرنٹ ہے۔سافٹ کاپی پرنٹنگ مراحل میں ہے۔

عمران عثمانی

ابتداء سے ہی پاکستان کا بوریا بستر گول …… آسٹریلیا تیسری مرتبہ ورلڈ چیمپئن بن گیا

پاکستان کا ورلڈکپ میں پہلی بارشروع سے ہی بوریا بستر گول،ٹوڈبلیوز سمیت بڑے نام ہمیشہ کیلئے آئوٹ۔کرکٹ کا آٹھواں عالمی کپ 9 فروری سے 23مارچ 2003 ء تک جنوبی افریقہ ، زمبابوے اور کینیا کے 15مختلف مقامات پر کھیلا گیا ، اب تک کے تمام عالمی کپ کے مقابلوں کے مقابلوں میں اس مرتبہ سب سے زیادہ 14ٹیموں نے سب سے زیادہ 52 میچ کھیلے ، 7’7 ٹیموں کے دو دو گروپ بنائے گئے، ہر گروپ سے سرفہرست 3’3 ٹیموں نے سپر سکس کے لیے کوالیفائی کرنا تھا ،سچن ٹنڈولکر اس مرتبہ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ، دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا اور تیسری مرتبہ ورلڈ کپ جیت کر منفرد ریکارڈ قائم کیا ، 10ٹیسٹ ٹیموں کے ساتھ کینیڈا، ہالینڈ ،نیمبیبا اور کینیا نے ورلڈ کپ میں قدم رکھا ، منتظمین نے سابقہ ورلڈ کپ کی روایت برقرار رکھی ،سپر سکس کا مرحلہ جاری رہا، کینیا کی ٹیم اپنے ملک اور زمبابوے میں سیاسی حالات کی خرابی کی وجہ سے ٹیموں کے نہ کھیلنے اور واک اوور ملنے کے سبب سیمی فائنل تک رسائی کرگئی ، کمزور پروگرام اور ٹیمیں بڑھنے کی وجہ سے بہت سے میچ غیر دلچسپ رہے ، ٹورنامنٹ کا دورانیہ 6 ہفتے سے زائد رہا ، جنوبی افریقہ میں کھیلے جانے والے پہلے عالمی کپ میں بارشوں نے بھی متاثر کیا ، پاکستان اور ویسٹ انڈیز اس کی لپیٹ میں آئے، میزبان جنوبی افریقہ اپنا ابتدائی میچ ویسٹ انڈیز سے محض3 رنز سے ہارگیا ، کینیڈا نے بنگلہ دیش جیسی ٹیم کو 60 رنز سے ہرادیا ،نیوزی لینڈ نے نیروبی میں کھیلنے سے انکار کرکے کینیا کو میچ دیدیا ، زمبابوے ،انگلینڈ کے بائیکاٹ کی وجہ سے مزہ میں رہی اور اپنا ایک پوائنٹ پاکستان کے خلاف بارش کی وجہ سے حاصل کرلیا۔

ورلڈکپ کہانی،7 ویں ورلڈکپ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو میچ گفٹ کردیا،نتیجہ میں فائنل دینا پڑا،آسٹریلیا چیمپئن

سپر سکس کا وہ قانون کہ کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کے خلاف فتوحات پوائنٹس سیمی فائنل تک مدد گار ثابت ہوگا ، آسٹریلیا کو سپرسکس کی بناء ہی سیمی فائنل میں پہنچاگئے، کینیا اور سری لنکا کو محض زمبابوے کے خلاف کامیابی کے ساتھ یہ ٹکٹ مل گیا ،بھارت نے اپنے تینوں سپر سکس میچ جیت کر ٹکٹ کٹوالی ، سیمی فائنل میں بھارت کی کینیا نے پھر نہ چلنے دی، اور آسٹریلیا نے سری لنکا کا صفایا کردیا، فائنل ایک مرتبہ پھر 1999 ء کے ورلڈ کپ فائنل کی طرح یکطرفہ رہا ، ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل شین وارن ڈوپ ٹیسٹ میں پکڑے گئے ، انہیں واپس جانا پڑا، بعدازاں ایک سال کی پابندی بھی لگی،بھارت اور آئی سی سی کے درمیان تشہیری مہم میں جھگڑا بھی رہا ، ساروف گنگولی کا جنونی جشن بھی مرکزِ توجہ رہا
9فروری 2003ء کو میزبانی جنوبی افریقہ ویسٹ انڈیز سے جیتا ہوا میچ ہارگیا ،279 رنز کے تعاقب میں اسے آخری لمحات میں 4گیندوں پر8رنزدکارتھے کہ کلوزنر سمیت آخری وکٹ گرگئی ، مہمان ٹیم 3 رنز سے فاتح رہی ، اس طرح 2مارچ2003ء انگلینڈ کی ٹیم آسٹریلیا سے ڈرامائی طورپر ہاری ، انگلینڈ محض204 رنز بناسکا ،تاہم 135 پر آسٹریلیا کے 8شکارکرکے وہ یقینی طورپر فتح کے قریب تھا کہ بیون اور بیکل نے آخری اوور کی چوتھی گیندتک لڑتے لڑتے 73رنز بناکر میچ دو وکٹ سے جیت لیا ،انگلینڈ اس شکست کے ساتھ ہی ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا ۔3 مارچ 2003 ء کو ڈربن میں سری لنکا اور جنوبی افریقہ کا میچ بھی ڈرامائی رہا ، 269 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کامیابی کے ساتھ منزل کی جانب رواں دواں تھا ،45 ویں اوور کا کھیل جاری تھا،بارش بھی تیز ہورہی تھی ، ایسے میں مارک بوچر نے چھکا مارکر جشن منانا شروع کردیا ، ہوم ٹیم اور ان کے پاس ڈک ورس لوئس سسٹم کا جو پیپر ورک تھا اس کے مطابق جنوبی افریقہ اس مقام پر 229 رنز کرکے میچ جیت چکا تھا ،چنانچہ انہوں نے آخری بال کھیل کر بھی سنگل نہیں بنایا، بارش کی وجہ سے میچ رکا تو پھر نہ ہوسکا ، منتظمین نے فائنل ورک کرکے بتایا کہ اس مقام پر دونوں ٹیموں کا سکور برابر بنتا ہے ،چنانچہ ڈک ورک فارمولا کے مطابق جیتنے کے لیے جنوبی افریقہ کا سکور 230ہونا چاہیے تھا، مارک بوچر پوری ٹیم اور ہوم کرائو ڈ کے باعث سر پیٹنے کے سوا کوئی راستہ باقی نہ تھا ، جنوبی افریقہ بھی ورلڈ کپ سے باہر ہوچکا تھا ۔

پاکستان کے ساتھ کیا ہوا……؟

ورلڈ کپ 1999 کی فائنلسٹ ٹیم وقار یونس کی قیادت میں کھیل رہی تھی ،وسیم اکرم ،انضمام الحق ، شاہد آفریدی،محمد یوسف ، یونس خان، عبدالرزاق ،راشد لطیف اور شعیب اختر جیسے کھلاڑی ٹیم میں شامل تھے ،گروپ اے میں آسٹریلیا کے خلاف 11 فروری سے جوہانسبرگ میں اپنی کمپین شروع کی ، میچ کا پہلا گھنٹہ پاکستان کے نام رہا ،4 مستند بلے باز100 رنز پر آئوٹ کردئیے تھے ایسے میں اینڈیو سائمنڈزنے دنیا کے نام گرامی بائولرکے خلاف محاذ بنالیا اور اپنے کیرئیر کی پہلی سنچری پاکستان کے خلاف جڑدی ، آسٹریلیا 8وکٹ پر 310 رنز کا کامیاب ٹوٹل سیٹ کرگیا، وسیم اکرم64رنز کے عوض3 وکٹیں لے کر کامیاب بائولر رہے ، جواب میں پاکستانی اننگز 44.3 اوورز میں 228 پر سمٹ گئی ،شکست مقدر بن گئی ۔16 فروری کو پاکستان نے ٹورنامنٹ کی کمزورٹیم نیمبیبا کے خلاف 171 رنز سے جیت کر اپنی موجودگی وقوت کا اظہار کیا ،22فروری کو کیپ ٹائون کے مقام پر پاکستان کے سپر سکس کے سفر کو حقیقی معنوں میں اس وقت جھٹکا لگا جب انگلینڈ کے خلاف قومی ٹیم 246 رنز کے جواب میں محض134پر ڈھیر ہوگئی ، شعیب اختر 43 رنز نہ بناتے تو یہ شکست اور بھی عبرتنا ک ہوتی، 25 فروری کو پاکستان ہالینڈ کے خلاف کامیاب رہا ، یکم مارچ کو مقابلہ روایتی حریف بھارت سے تھا ،پاکستان ورلڈ کپ مقابلوں میں مجموعی طورپر چوتھی مرتبہ روایتی حریف کے مدمقابل تھااور فتح سے کوسوں دور ٹورنامنٹ میں رہنے کے لیے فتح درکارتھی ورنہ پہلی مرتبہ پاکستان ورلڈ کپ کے ابتدائی مرحلہ سے باہر ہونے جارہا تھا ، بھارت نے اس دن پاکستان کو6وکٹ سے ہراکر اس کے ارمانوں پر پانی پھیردیا، زمبابوے کے خلاف پاکستان کا آخری میچ بارش کی نذر رہا ، یوں اس ٹورنامنٹ میں پاکستان نے 6میچ کھیل کر 2 جیتے اور 3ہارے اور ایک بے نتیجہ رہا ، سپرسکس کا ٹکٹ نہ مل سکا، انضمام الحق پورے ٹورنامنٹ کے 6میچوں میں محض19رنز بناسکا ، وسیم اکرم میں اس ٹورنامنٹ کے دوران اپنی500 ون ڈے مکمل کیں ، سعید انور،وسیم اکرم اور وقار یونس کے لیے یہ ٹورنامنٹ ایک ڈرائونا خواب بن گیااوراس کے کیرئیر پر فل سٹاپ لگاگیا۔
آٹھویں عالمی کپ میں گروپ اے: میں زمبابوے ،نیمبیبا ،آسٹریلیا، پاکستان ، انگلینڈ،بھارت اور ہالینڈ شامل تھے اور
گروپ  بی : جنوبی افریقہ ، کینیا ،کینیڈا ،بنگلہ دیش ،سری لنکا ،نیوزی لینڈ، اور ویسٹ انڈیز شامل تھے ۔
ٹورنامنٹ کا بہترین ٹوٹل آسٹریلیا کا بھارت کے خلاف ورلڈ کپ فائنل میں 359/2 رہا ،کینیڈا کے ٹیم 36کے قلیل سکورپر دھیڑ ہوئی ، زمبابوے کے وشارٹ نے 172رنز کی ناقابل شکست کی بہترین انفرادی اننگز کھیلی ، سچن ٹنڈولکر673رنز کے ساتھ ٹاپ سکور رہے ،گلین میک گراتھ نے 15رنز کے عوض 7 نیمبیبن کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگاکر بہترین بائولنگ کی ، چمندواس اور بریٹلی نے ٹورنامنٹ میں ہیٹرک بھی کی، سری لنکا کے چمندواس 14.39کی اوسط سے 23 وکٹیں حاصل کرکے ٹاپ پر رہے ۔

ورلڈکپ کہانی،چھٹا عالمی کپ 1996،بھارت میں آگ،پاکستان میںسری لنکا ورلڈچیمپئن

آٹھواں ورلڈ کپ 2003 ء……بمقام :جنوبی افریقہ، زمبابوے، کینیا…9فروری سے23مارچ 2003ء
گروپ اے گروپ بی
زمبابوے ،نیمبیبا ،آسٹریلیا، پاکستان ، انگلینڈ،بھارت ،ہالینڈ جنوبی افریقہ ، کینیا ،کینیڈا ،بنگلہ دیش ،سری لنکا ،نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز
ٹورنامنٹ کا فاتح :آسٹریلیا رنراپ : بھارت
تمام میچوں کی مختصر سکور کارڈ سمری

1
ویسٹ انڈیز
بمقابلہ
جنوبی افریقہ
کیپ ٹائون
9فروری 03ء

278/5(50اوورز)

275/9 (49اوورز)
ویسٹ انڈیز3 رنز سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
برائن لارا116رنز
…………………………………………………………………………

2
زمبابوے
بمقابلہ
نیمبیبیا
ہرارے
10فروری 03ء

340/2(50اوورز)

104/5(25.1اوورز)
زمبابوے86رنز سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
وشارٹ 172 رنز
…………………………………………………………………………

3
سری لنکا
بمقابلہ
نیوزی لینڈ
بلوم فائونٹین
10فروری 03ء

272/7(50اوورز)

225/10(45.3اوورز)
سری لنکا47رنزوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
جے سوریا120 رنز
…………………………………………………………………………

4
آسٹریلیا
بمقابلہ
پاکستان
جوہانسبرگ
11فروری 03ء

310/8 (50اوورز)

228/10 (44.3اوورز)
آسٹریلیا82 رنزوںسے جیت گیا
مین آف دی میچ :
اینڈریوسائمنڈز143رنز

5
کینیڈا
بمقابلہ
بنگلہ دیش
ڈربن
11فروری 03ء

180/10 (49.1اوورز)

120/10(28اوورز)
کینیڈا 60رنزوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ
کورنگٹن5/27
…………………………………………………………………………

6
کینیا
بمقابلہ
جنوبی افریقہ
پوچیسٹفروم
12فروری 03ء

140/10 (38اوورز)

142/0 (21.2اوورز)
جنوبی افریقہ 10 وکٹوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
کلوزنر4/16
…………………………………………………………………………

7
بھارت
بمقابلہ
ہالینڈ
پرل
12فروری 03ء

204/10(48.5اوورز)

136/10(48اوورز)
بھارت68رنز وں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
ڈیلیڈ4/35
…………………………………………………………………………

8
زمبابوے
بمقابلہ
انگلینڈ
ہرارے
13فروری 03ء

زمبابوے کو واک اوور مل گیا

ورلڈکپ کہانی نہیں، عمران خان کہانی،پاکستان 5 ویں ورلڈکپ کا چیمپئن،مائنس کرنے والے جہلا،حمقا

9
نیوزی لینڈ
بمقابلہ
ویسٹ انڈیز
پورٹ الزبتھ
13فروری 03ء

241/7(50اوورز)

221/10(49.4اوورز)
نیوزی لینڈ20رنزوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ
ایڈمز4/44

10
بنگلہ دیش
بمقابلہ
سری لنکا
پیٹرمیزبرگ
14فروری 03ء

124/10(31.1اوورز)

126/0(21.1اوورز)
سری لنکا10 وکٹوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
چمندواس6/25
…………………………………………………………………………

11
بھارت
بمقابلہ
آسٹریلیا
سینچورین
15فروری 03ء

125/10 (41.4اوورز)

128/1(22.2اوورز)
آسٹریلیا9وکٹوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
گلیسپی3/13
…………………………………………………………………………

12
کینیڈا
بمقابلہ
کینیا
کیپ ٹائون
15فروری 03ء

197/10(49اوورز)

198/6(48.3اوورز)
کینیا4 وکٹوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
اوڈویو4/28
…………………………………………………………………………
13
ہالینڈ
بمقابلہ
انگلینڈ
ایسٹ لندن
16فروری 03ء

142/9(50اوورز)

144/4 (23.2اوورز)
انگلینڈ6 وکٹوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ
جیمز اینڈریسن4/25
…………………………………………………………………………
14
پاکستان
بمقابلہ
نیمبیبیا
کمبرلے
16فروری 03ء

255/9 (50اوورز)

84/10 (17.4اوورز)
پاکستان 171رنزوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ
وسیم اکرم5/28

15
جنوبی افریقہ
بمقابلہ
نیوزی لینڈ
جوہانسبرگ
16فروری 03ء

306/6(50اوورز)

229/1(36.5اوورز)
نیوزی لینڈ9وکٹوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
سٹیفن فلیمنگ134رنز
…………………………………………………………………………
16
ویسٹ انڈیز
بمقابلہ
بنگلہ دیش
بینونی
18فروری 03ء

244/9(50اوورز)

32/2 (8.1اوورز)
بارش کی وجہ سے میچ ختم کردیا گیا

…………………………………………………………………………
17
بھارت
بمقابلہ
زمبابوے
ہرارے
19فروری 03ء

255/7 (50اوورز)

172/10 (44.4اوورز)
بھارت83رنزوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
ٹنڈولکر81رنز
…………………………………………………………………………
18
کینیڈا
بمقابلہ
سری لنکا
پرل
19فروری 03ء

36/10(18.4اوورز)

37/1(4.4اوورز)
سری لنکا9 وکٹوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
……4/15
…………………………………………………………………………
19
انگلینڈ
بمقابلہ
نیمبیبیا
پورٹ الزبتھ
19فروری 03ء

272/10 (50اوورز)

217/9 (50اوورز)
انگلینڈ55رنزوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
اے جے برگر85رنز
………………………………………………………………

20
آسٹریلیا
بمقابلہ
ہالینڈ
پیٹرمزبرگ
20فروری 03ء

170/2(36اوورز)

122/10(30.2اوورز)
آسٹریلیا75رنزوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
ڈیرک مائرس67 رنز
…………………………………………………………………………
21
کینیا
بمقابلہ
نیوزی لینڈ
نیروبی
21فروری 03ء

واک اوور کی وجہ سے کینیا کو 2 پوائنٹس مل گئے

…………………………………………………………………………
22
بنگلہ دیش
بمقابلہ
جنوبی افریقہ
بلوم فائونٹین
22فروری 03ء

108/10(35.1اوورز)

109/0 (12اوورز)
جنوبی افریقہ10 وکٹوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
مکایانیٹنی4/24
…………………………………………………………………………
23
انگلینڈ
بمقابلہ
پاکستان
کیپ ٹائون
22فروری 03ء

246/8 (50اوورز)

134/10(31اوورز)
انگلینڈ112 رنزوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
جیمز اینڈریسن4/29
…………………………………………………………………………
24
کینیڈا
مقابلہ
ویسٹ انڈیز
سینچورین
23فروری 03ء

202/10(42.5اوورز)

206/3(20.3اوورز)
ویسٹ انڈیز7وکٹوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
جے ایم ……111رنز
…………………………………………………………………………

چوتھا ورلڈکپ1987،پہلی بار 2ممالک میزبان،آسٹریلیا حیران کن چیمپئن،عمران خان کادل ٹوٹ گیا

25
بھارت
بمقابلہ
نیمبیبیا
……
23فروری 03ء

311/2(50اوورز)

130/10 (42.3اوورز)
بھارت181رنزوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
سچن ٹنڈولکر152 رنز
…………………………………………………………………………
26
کینیا
بمقابلہ
سری لنکا
نیروبی
24فروری 03ء

210/9 (50اوورز)

157/10 (45اوورز)
کینیا53رنزوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
سی او او بویا5/24
…………………………………………………………………………
27
زمبابوے
بمقابلہ
آسٹریلیا
بلاویو
24فروری 03ء

246/9(50اوورز)

248/3 (47.3اوورز)
آسٹریلیا 7 وکٹوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
بلینگٹ54رنز
…………………………………………………………………………
28
پاکستان
بمقابلہ
ہالینڈ
پرل
25فروری 03ء

253/9(50اوورز)

156/10(39.3اوورز)
پاکستان97رنزوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
محمد یوسف58 رنز
…………………………………………………………………………
29
بنگلہ دیش
مقابلہ
نیوزی لینڈ
کمبرلے
26فروری 03ء

198/7 (50اوورز)

199/3(33.3اوورز)
نیوزی لینڈ7 وکٹوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
میک ملن75رنز

30
بھارت
بمقابلہ
انگلینڈ
ڈربن
26فروری 03ء

250/9(50اوورز)

168/10(45.3اوورز)
بھارت82 رنزوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
اشیش نہرا6/23
…………………………………………………………………………
31
آسٹریلیا
بمقابلہ
نیمبیبیا
……
27فروری 03ء

301/6(50اوورز)

45/10 (14اوورز)
آسٹریلیا256 رنزوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
میک گراتھ7/15
…………………………………………………………………………
32
جنوبی افریقہ
بمقابلہ
کینیڈا
ایسٹ لندن
27فروری 03ء

254/8 (50اوورز)

136/5 (50اوورز)
جنوبی افریقہ118 رنزوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
ڈی پنار80رنز
…………………………………………………………………………
33
زمبابوے
بمقابلہ
ہالینڈ
بلاوایو
28فروری 03ء

301/8(50اوورز)

202/9 (50اوورز)
زمبابوے99 رنزوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
ایتھ سٹریک44رنز+ 1 وکٹ
…………………………………………………………………………
34
سری لنکا
بمقابلہ
ویسٹ انڈیز
کیپ ٹائون
28فروری 03ء

228/6(50اوورز)

222/9(50اوورز)
سری لنکا6رنزوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
چمند واس4/22
…………………………………………………………………………
35
کینیا
مقابلہ
بنگلہ دیش
جوہانسبرگ
01مارچ 03ء

217/7 (50اوورز)

185/10(47.2اوورز)
کینیا32رنزوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
ایم اوڈمبے52 رنز+ 4/38

36
پاکستان
بمقابلہ
بھارت
سینچورین
01مارچ 03ء

273/7(50اوورز)

276/4(45.4 اوورز)
بھارت6 وکٹوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
سچن ٹنڈولکر98 رنز
…………………………………………………………………………
37
انگلینڈ
بمقابلہ
آسٹریلیا
پورٹ الزبتھ
02مارچ 03ء

204/8(50اوورز)

208/8 (49.4اوورز)
آسٹریلیا2وکٹوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
بچل 7/20
…………………………………………………………………………
38
کینیڈا
بمقابلہ
نیوزی لینڈ
بینونی
03مارچ 03ء

196/10 (47اوورز)

197/5 (23اوورز)
نیوزی لینڈ5وکٹوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
جے ایم ڈوگرن75رنز ساتھ 3 وکٹیں
…………………………………………………………………………
39
ہالینڈ
بمقابلہ
نیمبیبیا
بلوفائونٹین
03مارچ 03ء

314/4(50اوورز)

250/10 (46.5اوورز)
ہالینڈ64 رنزوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
کلوینبرگ121رنز
…………………………………………………………………………
40
سری لنکا
بمقابلہ
جنوبی افریقہ
ڈربن
03مارچ 03ء

268/9(50اوورز)

229/6(45اوورز)
میچ برابر رہا
مین آف دی میچ :
اتاپتو124رنز
…………………………………………………………………………
41
پاکستان
مقابلہ
زمبابوے
بلاوایو
04مارچ 03ء

73/3 (14اوورز)

بارش کی وجہ سے میچ ختم کردیا گیا

42
ویسٹ انڈیز
بمقابلہ
کینیا
کمبرلے
04مارچ 03ء

246/7(50اوورز)

104/10(35.5اوورز)
ویسٹ انڈیز142 رنزوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
وی سی ڈریکز5/33
…………………………………………………………………………
{سپر سکس رائونڈ}
1
آسٹریلیا
بمقابلہ
سری لنکا
سینچورین
07مارچ 03ء

319/5 (50اوورز)

223/10 (47.4اوورز)
آسٹریلیا96رنزوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
رکی پونٹنگ114رنز
…………………………………………………………………………
2
کینیا
بمقابلہ
بھارت
کیپ ٹائون
07مارچ 03ء

225/6(50اوورز)

226/4 (47.5اوورز)
بھارت6 وکٹوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
گنگولی107 رنز
…………………………………………………………………………
3
زمبابوے
بمقابلہ
نیوزی لینڈ
بلوم فائونٹین
08مارچ 03ء

252/7(50اوورز)

253/4(47.2اوورز)
نیوزی لینڈ6وکٹوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ:
ناتھن ایسٹل 102 رنز
…………………………………………………………………………
4
بھارت
بمقابلہ
سری لنکا
جوہانسبرگ
10مارچ 03ء

292/6 (50اوورز)

109/10 (23اوورز)
بھارت183 رنزوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
سری ناتھ4/35
…………………………………………………………………………

5
آسٹریلیا
بمقابلہ
نیوزی لینڈ
پورٹ الزبتھ
11مارچ 03ء

208/9(50اوورز)

112/10 (30.1اوورز)
آسٹریلیا96رنزوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
شین بونڈ6/23
…………………………………………………………………………
6
زمبابوے
بمقابلہ
کینیا
بلوم فائونٹین
12مارچ 03ء

133/10 (44.1اوورز)

135/3(26اوورز)
کینیا7 وکٹوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
سوجی3/19
…………………………………………………………………………
7
نیوزی لینڈ
مقابلہ
بھارت
سینچورین
14مارچ 03ء

146/10(45.1اوورز)

150/3(40.4اوورز)
بھارت 7وکٹوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
ظہیر خان4/42
…………………………………………………………………………
8
سری لنکا
مقابلہ
زمبابوے
ایسٹ لندن
15مارچ 03ء

256/5 (50اوورز)

182/10(41.5اوورز)
سری لنکا74 رنز سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
مارون اتاپتو103 رنز
…………………………………………………………………………
9
کینیا
مقابلہ
آسٹریلیا
ڈربن
15مارچ 03ء

174/8(50اوورز)

178/5(31.2اوورز)
آسٹریلیا5 وکٹوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
اے وائی کریم3/7
……………………………………………………………

{پہلا سیمی فائنل}
1
آسٹریلیا
مقابلہ
سری لنکا
پورٹ الزبتھ
18مارچ 03ء

212/7(50اوورز)

123/7(38.1اوورز)
آسٹریلیا48 رنزوںسے جیت گیا
مین آف دی میچ :
سائمنڈز91رنز
………………………………………………………………………
{دوسرا سیمی فائنل}
2
بھارت
مقابلہ
کینیا
ڈربن
20مارچ 03ء

270/4(50اوورز)

179/10(46.2اوورز)
بھارت91 رنزوں سے جیت گیا
مین آف دی میچ :
گنگولی111رنز
………………………………………………………………………

{فائنل}
آسٹریلیا بمقابلہ بھارت جوہانسبرگ 23مارچ 2003ء
ٹاس : پاکستان نے جیتا

یہ دونوں ٹیموں کا ورلڈ کپ فائنل میں پہلا مقابلہ تھا، اس سے قبل بھارت 1983ء کے عالمی کپ کے فائنل میں مدمقابل آکر جیتا تھا ، جب کہ آسٹریلیا1987 میں انگلینڈ کو ہراکر چیمپئن بنا تھا، 1996 ء کے ورلڈ کپ فائنل میں سری لنکا سے ہارا تھا، تاہم 1999ء کے عالمی کپ فائنل میں پاکستان کو ہراچکا تھا ، اس طرح آسٹریلیا مسلسل یہ تیسرا فائنل تیسری ایشیائی ٹیم بھارت کے خلاف کھیل رہا تھا ۔

ورلڈکپ کہانی سلور جوبلی ایڈیشن،تیسرے عالمی کپ میں متعدد نئے کام،اپ سیٹ،بھارت چیمپئن

آسٹریلیا نے پہلے بلے بازی کی اور ایڈم گلگرسٹ کے 57 اور ہائیڈن کے37 رنز کی بدولت تیزترین آغاز کیا ، رکی پونٹنگ کے 121گیندوں پر بنائے گئے 140 اور مارٹن کے 88رنزکی بدولت آسٹریلیا نے ورلڈ کپ فائنل کا ریکارڈ ہندسہ 259/2 سیٹ کردیا تمام بھارتی بائولرز پٹتے رہے ، سری ناتھ کے 10 اوورز میں87رنزبنے ، ہربجھن سنگھ نے 49کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں ۔
جواب میں بھارتی اننگز کے وریندرسہواگ کے 82 رنز کے علاوہ قابل ذکر کارکردگی پیش نہ کرسکی اور پوری ٹیم40ویں اوورز میں234 رنز پر ڈھیر ہوگئی ، میک گراتھ نے 52رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں ۔سچن ٹنڈولکر محض4رنزبناسکے ۔
نتیجہ : آسٹریلیا 125رنزوں سے جیت گیا مین آف دی میچ :رکی پونٹنگ  مین آف دی سیریز: سچن ٹنڈولکر

ورلڈکپ کہانی سلور جوبلی ایڈیشن،ویسٹ انڈیز1979 کا بھی چیمپئن،پاکستان کا پہلا سیمی فائنل

ورلڈکپ کہانی2023،پہلا عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز،پاکستان سے ہارتے بچا،اوول میں سیاسی احتجاج

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *