| | | |

پی سی بی اور قومی کرکٹرزکا حارث رئوف کیساتھ ہاتھ،کھلاڑی ایک اور شادی میں شریک

کراچی،اسلام آباد۔کرک اگین رپورٹ

پی سی بی اور قومی کرکٹرزکا حارث رئوف کیساتھ ہاتھ،کھلاڑی ایک اور شادی میں شریک۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ حارث رئوف کے ساتھ ہاتھ ہوگیا۔پی سی بی بھی شامل۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا کردار بھی ہوگیا۔اس کی وجہ یہ ہے کہ کراچی میں موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ٹریننگ اور کیمپ کا کہہ کر،ساتھ میں سفر کا رسک نہ لینے کا بول کرپی سی بی نے قومی کرکٹرز کو حارث رئوف کی شادی میں جانے سے روکا لیکن اسی روز یہی کھلاڑی رات کے وقت ایک اور شادی میں شریک تھے۔

لیڈز ٹیسٹ،دوسرے روز11 وکٹیں،بظاہر آسٹریلیا کا کنٹرول

پاکستانی کرکٹ ٹیم نے کراچی میں شاہد آفریدی کی بیٹی کی شادی میں شرکت کی اور بھرپور شرکت کی ہے۔مہمانوں کا استقبال شاہین شاہ کررہے تھے۔وقار یونس تک موجود تھے۔معین خان کی حد تک بات ٹھیک ہے۔لیکن یہاں تو بابر اعظم،محمد رضوان،امام الحق،سرفراز احمد،شان مسعود  اور دیگر کرکٹرز تھے لیکن یہاں کسی بد ہضمی یا کسی اور معاملہ کا ایشو نہ تھا۔

ادھر اسلام آباد میں حارث رئوف کو فخرزمان وغیرہ دلاسہ دینے کو موجود تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *