| | |

چیمپئنز ٹرافی ،3 اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کیلئے 13 ارب روپے کی منظوری

 

لاہور ،پی سی بی میڈیا ریلیز

چیمپئنز ٹرافی ،3 اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کیلئے 13 ارب روپے کی منظوری

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا 72 واں اجلاس ہوا۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے بورڈ روم میں منعقدہ اجلاس میں مالی برس25۔ 2024 کے بجٹ تخمینہ جات کی منظوری۔

ڈویلپمنٹ بجٹ سے قذافی سٹیڈیم۔ نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے لیے 12 ارب 80 کروڑ روپے مختص۔

ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ کیلئے 4 ارب 50 کروڑ روپے کے فنڈز رکھے کئے۔

پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ کیلئے 12 گراونڈز کی خود دیکھ بھال کرے گا۔

پاکستان بھر میں 100 گراؤنڈز کے عملے اور دیکھ بھال کے لئے فنڈز بھی پی سی بی دے گا۔ڈومیسٹک کرکٹ کے کھلاڑیوں کے کنٹریکٹ میں اضافے کی منظوری

وویمن کرکٹ کا بجٹ پہلی بار 70 لاکھ روپے سے بڑھا کر 2 کروڑ 40 لاکھ روپے کر دیا گیا

وویمن کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹ میں اضافے کی منظوری

اجلاس میں اگلے برس پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے بارے بریفنگ دی گئی۔

بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں قذافی سٹیڈیم ۔ نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر بھی بریف کیا گیا۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ڈومیسٹک و وویمن کرکٹ کو مضبوط بنانے کے لئے کئے گئےاقدامات کے بارے آگاہ کیا۔ڈومیسٹک کرکٹ کی بہتری کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا

سیکرٹری بورڈ و چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر اور چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضی نے بجٹ کے اہم خدوخال اور دیگر امورکے بارے میں بریفنگ دی۔بورڈ آف گورنرز کے ممبران چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان۔ سجاد علی کھوکھر۔ظفر اللہ۔ تنویر احمد۔ طارق سرور۔ ڈاکٹر انوار احمد خان۔ محمداسماعیل قریشی۔معراج محمود۔ اسآمہ اظہر اور ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی نے اجلاس میں شرکت کی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *