| | | | | |

محسن نقوی کا علی الصبح پنڈی اسٹیڈیم کا دورہ

 

 

راولپنڈی ،پی سی بی میڈیا ریلیز

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا علی الصبح راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ۔محسن نقوی نے سٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کے لئے سہولتوں کا جائزہ لیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا پلان طلب کرلیا

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کو عالمی معیار کا سٹیڈیم بنانے کے لیے پلان جلد تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔محسن نقوی نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے انکلوژر میں سہولتوں کو بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی۔

عارضی نشتوں کی بجائے مستقل نشستیں لگانے کا بندوبست کیا جائے۔گراونڈ کی حالت کو بھی بہتر بنایا جائے۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سٹیڈیم کے مختلف حصے دیکھے اور ضروری ہدایات دیں۔چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر نے بریفنگ دی۔

چیف سلیکٹر وہاب ریاض بھی ہمراہ تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *