کرک اگین رپورٹ
کرک اگین نیوز کی تصدیق ،پی سی بی رمیز راجہ کے سامنے ناکام،کمنٹری پینل کا اعلان
کرک اگین نیوز کی تصدیق ہو گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ممتاز کمنٹیٹر اور پاکستان کی کرکٹ کی سب سے مقبول، معتبر اور انتہائی طاقتور آواز رمیز راجہ کی خدمات حاصل کرنے میں ناکام رہا۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کل سے ملتان میں ہونے والے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے جس کمنٹری پینل کا اعلان کیا گیا ہے، اس میں پاکستان سے عامر سہیل، بازید خان اور ثنا میر شامل ہیں، جبکہ ویسٹ انڈیز سے این بشپ آگئے ہیں اور ڈومنک کوک بھی اس پینل میں شامل ہیں۔ رمیز راجہ کی خدمات پاکستان کرکٹ بورڈ حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ صراحتا یہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی بڑی غلطی بھی ہے اور بڑی ناکامی بھی ہے۔
رمیز راجہ کو وائس آف پاکستان کہا جاتا ہے۔ وہ پاکستان کی کرکٹ کی بہترین عالمی سطح کی شاندار آواز ہیں اور مشہور کرکٹ کمنٹیٹر ہیں اور ان کی آواز ہر کوئی سننا چاہتا ہے۔ کرکٹ کمنٹری پینل میں رمیز راجہ سے بڑا کوئی نام پاکستان کی طرف سے نہیں ہے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے رمیز راجہ کی خدمات حاصل نہ کرنا اس کی بڑی ناکامی ہے۔
پی سی بی حکام کی غفلت اور نا اہلی سے پاکستان کرکٹ اور کرکٹ فینز کو شدید نقصان پہنچا ہے