| | |

شاہین کو چپ کروانے کیلئے پی سی بی متحرک،کل اہم سفر

لاہور،کرک اگین رپورٹ

شاہین کو چپ کروانے کیلئے پی سی بی متحرک،کل اہم سفر۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہپاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کل یکم اپریل کو کاکول جائیں گے اور وہاں قومی کھلاڑیوں سے ملاقات سے زیادہ اہم شاہین آفریدی سے ملنا ہے۔

شاہین آفریدی کا جھوٹا بیان چلادیا گیا،قومی کرکٹرزمیں گروہ بندی،ذمہ دار پی سی بی یا کاکول

میڈیا پر یہ نیوز بریک ہونے کے بعد کہ پی سی بی نے کپتان تبدیل کرتے وقت شاہین سے نہیں پوچھا،نہ بتایا،الٹا ان کا بیان اپنی جانب سے چلایا گیا ہے،اب مٹی پائو کام کیلئے چیئرمین پی سی بی متحرک ہونگے۔جو کام پہلے ہونا تھا،وہ بھانڈا پھوٹنے کے بعد ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس ساری صورتحال سے محمد رضوان بھی ناخوش ہیں اور انہوں نے بھی وہاں اس طریقہ کارپر تنقید کی ہے۔ایسا دوسری بار ہوا ہے کہ کپتانی رضوان کے کانوں کو چھوکر نکل گئی ہے۔

غیرجانبدرا حلقوں کے مطابق بابر اعظم کا ان حالات میں کپتانی قبول کرنا غلط فیصلہ ہے اور اس کی تصدیق متعدد مقامات سے ہوئی ہے کہ بابر اعظم پر بھی یہ فیصلہ لاگو کیا گیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *