کراچی۔کرک اگین رپورٹ۔پی ایس ایل 11،بابر اعظم کا سنچری،بڑی جیت کے ساتھ جواب،ملتان کی فتح،ہارنے والی ٹیمیں مشکلات میں۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ پی ایس ایل 11 میں ڈبل ہیڈر ڈے میں ڈبل سنچری کا زور رہا ۔جی ہاں۔ دونوں میچوں میں ٹیموں نے 200 سے رائد رنز سکور کیے اور پھر ایک شاندار سنچری بھی دیکھنے کو ملی، جب بابراعظم نے پی ایس ایل تاریخ کی اپنی تیسری اور ٹی 20 کی 12 ویں سنچری سکور کر ڈالی۔ اتفاق سے دونوں میچوں میں 200 سے زائد رنز کرنے والی ٹیمیں جیتیں۔
اتوارکو کھیلے گئے پی ایس ایل کے 29 ویں میچ میں جو کہ شام کا میچ تھا۔ پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بھاری مارجن سے ہراکر اس کے لیے مسائل پیدا کر دیے ہیں ۔8 میچز میں اب چھ پوائنٹس ہیں اور اس کے صرف دو میچ باقی بچے ہیں۔ یہ بتانے کی ضرورت تو نہیں کہ پشاور زلمی اوپر ہے اور پہلے ہی کوالیفائی کر چکی تھی اور اب وہ ٹاپ ون ٹیم کے طور پر نظر آرہی ہے ۔
گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا غلط فیصلہ کیا اور زلمی نے تباہ کن بیٹنگ شروع کی ۔محمد حارث چھ بال پر اگرچہ 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے لیکن اس کے بعد کپتان بابراعظم اور کشال مینڈس نے دوسری وکٹ کی شراکت میں ایک 135 رنز کا اضافہ کیا اور اس کے لیے صرف 13 اوورز کھیلے۔ یہاں کشال مینڈس 44 بالز پر 83 رنز کر کے آؤٹ ہوئے ۔188 سے زائد کا سٹرائیک ریٹ تھا۔ تین چھکے اور 10 چوکے ان کی اننگز کا خاصہ تھے۔ لگتا نہیں تھا اس وقت کہ بابراعظم سنچری کریں گے کیونکہ اس وقت ان کا سکور 50 تھا لیکن آخری اوورز میں پہلے انہیں فرحان یوسف نے 19 رنز کے ساتھ اور پھر ایرون ہارڈی نے شاندار 10 بالوں پر 26 رنز کے ساتھ سٹینڈ فراہم کیا۔ نتیجے میں بابر اعظم 20ویں اوور میں اپنی شاندار سنچری مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ وہ 52 بالز پر 100 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔چھ چوکے اور چار چھکے لگائے ۔ان کا سٹرائک ریٹ 192 سے زائد تھا۔ یہ ٹی ٹونٹی کیریئر میں ان کی 12 ویں اور پی ایس ایل ہسٹری میں تیسری سنچری تھی۔ نتیجے میں پشاور زلمی نے سکور بورڈ پر تین وکٹ پر 255 رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ سیٹ کیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرذ کے بولروں کا حال دیکھیں ۔جہاں داد خان کو چار اوور میں 53 رنز پڑے۔ کوئی وکٹ نہ لے سکے ۔اور تو اور۔ الزاری جوزف کو چار اوورز میں سب سے زیادہ 59 رنز کی مار پڑی اور اکلوتی وکٹ ملی ۔ابرار امد کو بھی آج چار اوورز میں 44 رنز پڑے ۔ایک کھلاڑی آؤٹ کر سکے۔ اور تو اور مسٹری سپنر عثمان طارق کو چار اوورز میں ہاف سنچری پڑی تھی۔ یہاں 50 رنز دے کے وہ ایک وکٹ لے سکے ۔
جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا آغاز تباہ کن تھا۔ پہلی وکٹ 22 پر کیا گری ۔دوسری بھی 22 پر گئی۔ تیسری 36 چوتھی 44 پانچویں 73 چھٹی 78 اور ساتویں 82 پر گری۔ شامل حسین 21، کپتان سعود شکیل 12 ریلی روسو صفر،حسن نواز پانچ ڈینش چندی مل 19 کر کے گئے جہاں داد خان پہلے آؤٹ ہوئے اور پھر ثاقب خان بھی آؤٹ ہوئے۔بیون جیکبز نے 34 کرکے مکمل تباہی سے بچالیا۔الزاری جوزف نے ان کا ساتھ دیا اور وکٹیں گرنے کا سلسلہ کچھ روکا اور سکور کو 100 سے اوپر کیا۔
گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 18.1 اوورز میں 137رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی یوں پشاور زلمی نے 118 رنز کے بھاری مارجن سے کامیابی کے ساتھ بہت کچھ حاصل کیا۔ پشاور زلمی کے محمد باسط نے 26 رنز دے کے تین وکٹیں لیں۔ علی رضا نے 9رنز دے کے 3 کھلاڑی آؤٹ کیے ۔ہارڈے نے 11 رنز دے کے دو وکٹ لئے۔
پی ایس ایل 11 کا 28 واں میچ
اتوار کو کھیلے گئے دن کے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 11 رنز س ہراکر دھچکا لگادیا۔سلطانز نے 7 وکٹ پر 207 رنز بنائے۔ملتان سلطانز کی جانب سے شان مسعود نے 46 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر ٹیم کی پوزیشن مضبوط بنائی، جبکہ جوش فلپے نے 44 اور اویس ظفر 36 رنز بناکر نمایاں رہے۔سلطانز نے آخری اوورز میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 207 رنز بنائے تھے، اننگز کے اختتامی لمحات میں محمد عمران نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے صرف 6 گیندوں پر 28 رنز بنا کر میچ کا رخ بدل دیا۔کراچی کنگز کی جانب سے خوش دل شاہ نے 3 اور معین علی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں کراچی کنگز 196 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ریزا ہینڈرکس 49 اور عباس آفریدی 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ عباس آفریدی نے بھی دھواں دار اننگز کھیلتے ہوئے 16 گیندوں پر 34 رنز بنائے،۔حسن علی نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 10 گیندوں پر 23 رنز بنائے، جس میں دو شاندار چھکے شامل تھے، مگر وہ ٹیم کو کامیابی نہ دلا سکے۔ملتان سلطانز کی جانب سے عرفات منہاس نے 3 اور پیٹر سڈل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
پی ایس ایل 11 پوائنٹس ٹیبل
ناقابل شکست پشاور زلمی 8 میچز میں 15 پوائنٹس کے ساتھ پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ملتان سلطانز 7 میچز میں 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔آٹھویں نمبر پر موجود راولپنڈیز اپنے 7 میچز ہار کر پلے آف کی دوڑ سے باہرہوچکی ہے۔اسلام یونائیٹڈ7 میچوں میں 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 8 میچز میں 4 پوائنٹس۔بدستور چوتھا نمبر۔حیدر آباد 7 میچز میں 6 پوائنٹس۔5 واں نمبر۔دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز 7 میچوں میں6 پوائنٹس کے ساتھ چھٹنے نمبر پر موجود ہے کراچی کنگز 6پوائنٹس کے ساتھ 7 ویں نمبر پر چلی گئی ہے۔
پی یس ایل 11 کا اگلا میچ
پیر 20 اپریل آرام کا دن
منگل 21 اپریل۔لاہور قلندرز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز۔لاہور میں کھیلا جائے گا۔
