| | | | | |

پی ایس ایل 8،کراچی کنگزوننگ نوٹ پر رخصت،قلندرز کو بڑی شکست

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پی ایس ایل 8،کراچی کنگزوننگ نوٹ پر رخصت،قلندرز کو بڑی شکست۔پی ایس ایل 8 میں راویتی حریفوں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز میچ کے ساتھ ہی  رائونڈ میچزختم ہوگئے ہیں۔کراچی کنگز نے جاتے جاتے وننگ نوٹ لکھا لیکن بے فضول سا۔ٹیم نے 10 میچز میں 6 پوائنٹس کے ساتھ 5 ویں پوزیشن پر ختم کیا۔لاہور قلندرزکے خلاف اس کے گھر میں 86 رنزکی بڑی جیت اپنے نام کی۔راشد خان قلندرز کی جانب سے 6 رنزبنائے لیکن وہ ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔

شاہین آفریدی کے بغیر کپتانی  ڈیوڈ ویزا نے کی ۔ٹیم 197 رنزکے تعاقب میں 7 بالز قبل 110 رنزپرڈھیرہوگئی۔حسین طلعت نے 25 اورحارث رئوف نے 18 رنزبنائے۔فخرزمان 13 رنزکرسکے۔

اس سے قبل کراچی کنگز نے 7 وکٹ پر196 اسکور بنائے۔محمد اخلاق نے 51 کی اننگ کھیلی۔عماد وسیم نے 45 اور بین کٹنگ نے دھواں دھار 33 رنزبنائے۔

زمان خان،حارث رئوف اورحسین طلعت نے 2،2 وکٹیں لیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *